ہاں ناں کا کھیل ختم : گورنر پنجاب کون ہو گا؟ پی ٹی آئی قیادت نے دبنگ شخصیت کے نام کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں اسد قیصر جبکہ پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الہٰی سپیکر کے امیدوار ہوں گے۔بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے پہلے ہی فیصلہ کیا جاچکا ہے کہ،
چوہدری پرویز الہٰی امیدوار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے اتحادیوں اور ق لیگ کے ساتھ مل کر پرویز الہٰی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسد قیصر کے بطور امیدوار برائے سپیکر قومی اسمبلی کا اعلان کیا۔ شاہ محمو قریشی نے کہا کہ اسد قیصر 5 سال تک خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر رہ چکے ہیں اور اسمبلی کے قواعد سے واقف ہیں اس لیے انہیں سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی معافی قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف نوٹس واپس لے لیا۔دوسری جانب این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جب اپنا ووٹ کاسٹ کرنے این اے 53 اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن پر گئے، تو انہوں نے پولنگ بوتھ کے پیچھے جاکر مہر لگانے کی بجائے میڈیا کے سامنے ہی بیلٹ پیپر پر مہر لگائی، جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔ (س)