سپیکر قومی اسمبلی کون ہو گا؟ پی ٹی آئی نے گرینڈ اپوزیشن کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے ناقابل یقین نام کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے اسد قیصر کو نامز د کردیا ہے۔بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسد قیصر کے بطور امیدوار برائے سپیکر قومی اسمبلی کا اعلان کیا۔ شاہ محمو قریشی نے کہا کہ،

اسد قیصر 5 سال تک خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر رہ چکے ہیں اور اسمبلی کے قواعد سے واقف ہیں اس لیے انہیں سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ قومی اورخیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس بیک وقت ہونے کے باعث سپیکراسدقیصرنومنتخب ارکان سے حلف نہیں لے سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ،سندھ اورخیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13اگست کوہوگا جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے لیکن قومی اورخیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس بیک وقت ہونے کے باعث سپیکرکے پی کے اسمبلی اسدقیصر کومشکلات کا سامنا ہے اور وہ نومنتخب ارکان سے حلف نہیں لے سکیں گے اوراسد قیصر حلف اٹھانے کیلئے قومی اسمبلی جائیں گے۔سپیکراسدقیصرکی غیر موجودگی میں پریذائیڈنگ افسرنومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لے گاجس کا انتخاب گورنرکے پی کے کریں گے اور منتخب پریذائیڈنگ افسربطورقائم مقام سپیکرارکان سے حلف لے گا۔ جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی معافی قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف نوٹس واپس لے لیا۔دوسری جانب این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جب اپنا ووٹ کاسٹ کرنے این اے 53 اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن پر گئے، تو انہوں نے پولنگ بوتھ کے پیچھے جاکر مہر لگانے کی بجائے میڈیا کے سامنے ہی بیلٹ پیپر پر مہر لگائی، جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔ (س)

Source

You might also like