جناب والا : یہ لوگ اپنے سامان کے اندر سرکاری اشیاء بھی چھپا کر لے جا رہے ہیں ۔۔۔۔ ایک خاتون سینیٹر نے پارلیمنٹ ہاؤس کو رخصت کہنے والے سابق ارکان کے حوالے سے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پزیر اپنی مدت مکمل کرنے والے بعض ارکان قومی اسمبلی کیطرف سے اپنے سامان کی منتقلی کے دوران لاجز کا سرکاری سامان بھی ساتھ لے جانے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ لاجز میں مقیم معیاد مکمل کرنے والے بعض

[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]

ارکان قومی اسمبلی اپنے سامان کی منتقلی کے دوران لاجز کا سامان بھی ساتھ لے جانے لگے جبکہ بعض ارکن پارلیمنٹ نے سرکاری سامان کو لے جانے کو دیکھا ہے ذرائع کے مطابق اس سلسے میں ایک خاتون سینیٹر نے ڈپٹی چئرئمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کو بھی آگاہ کیا ہے جس پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے اس پر حرت کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ لاجز میں متعین سیکورٹی اہلکار وں کو آمد ورفت والی گاڑیوں پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت کر دی ، پارلیمنٹ لاجز کے ذرائع نے بتایا کہ ان دنوں سابق ارکان اسمبلی جوحالیہ انتخابات میں کامیاب نہیں ہو سکے اپنا سامان منتقل کر رہے ہیں لیکن اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔جبکہ دوسری جانب ا یک اور خبر کےمطابق عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ہائوسنگ سوسائٹی کے لئے زمین کے معاملے میں پیش رفت نہ ہونے پر ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ڈی جی ہائوسنگ فائونڈیشن کو جمعہ کوپیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ابزرویشن دی اربوں روپے لینے کے باجود زمین کا قبضہ نہیں دیا جارہا۔ چیف جسٹس نے کہا

[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]

ڈی جی ہائوسنگ فائونڈیشن سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف سازشیں کرتا ہے، تین سال سے یہ بندہ اس سیٹ پر بیٹھا ہوا ہے لیکن کسی میں جرات نہیں اس کو عہدے سے ہٹائے۔ عدالت نے ڈی جی ہائوسنگ فائونڈیشن کو فوری طور پر طلب کیا تو وکیل ہائوسنگ فائونڈیشن نے کہا ڈی جی ہائوسنگ ملک سے باہر ہیں کل آ جائیں گے۔چیف جسٹس نے کہا پرسوں انہیں عدالت میں پیش کریں ورنہ توہین عدالت کی کاروائی کریں گے اربوں روپے لے کر زمین نہیں دی جارہی۔ اس موقع پر صدر سپریم کورٹ بار نے شکایت کی چھیالیس لاکھ کا پلاٹ 85 لاکھ روپے میں دیا جا رہا ہے۔(ز،ط)

یہ بھی پڑھیں :اب آپ یہ کام نہ ہی کریں تو بہتر ہو گا ۔۔۔۔ شریفوں کے دور حکومت کی آخری اور سب سے بڑی نشانی ( خاموش صدر مملکت) کو تحریک انصاف نے کیا کام کرنے سے روک دیا ؟ جان کر پاکستانی جھولیاں اٹھا اٹھا کر اپنے کپتان کو دعائیں دیں گے

یہ بھی پڑھیں :دنیا کے مال اور جمال کو بے وفائی میں کمال حاصل ہےاسی لیے تو آج کل کے جہانگیروں اور نور جہانوں کی آنکھوں سے نور غائب ہے ۔۔۔حسن نثار کی ایک سنہری الفاظ میں لکھی جانے والی تحریر ملاحظہ کیجیے

[wpna_ad placement_id=”875561829268605_875561839268604″]

Source

You might also like