تمام دعوے مسترد : اقتدار میں آنے کے بعد سٹیل ملز اور پی آئی اے کو کب بیچا جائے گیا ؟پی ٹی آئی رہنماء نے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہاہے کہ سٹیل ملز اور پی آئی اے کو ٹھیک کریں گے اوراگر ضرورت پڑ ی تو فروخت کردیں گے ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ لوگ عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں۔
ہم ٹیکس کا دائرہ کار بڑھائیں گے اور اداروں کو پرائیویٹائز کریں گے ۔پی آئی اے اور سٹیل ملز کو ٹھیک کریں گے اوراگر ضرورت پڑ ی تو بیچیں گے ۔ موجودہ حالت میں فروخت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں لئے گئے قرضوں کی ادا ئیگی کے لئے قرض لینا پڑے گا ۔ ایف بی آر میں اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی ۔ جبکہ دوسری جانب تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ عمران خان کے کاروباری طبقے کے ساتھ تعلقات نہیں ہیں اور ملکی معیشت کی بہتری کے لئے کاروباری طبقے سے تعلقات ہونا بہت ضروری ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ آئی ایم ایف پیسے نہیں روک سکتا ، آئی ایم ایف سے نہ ملے تو چین سے مل گئے ۔ اصل مسئلہ درست سمت اختیار کرنے کا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر پنجاب میں وزیر اعلیٰ اور کابینہ ٹھیک بن جاتی ہے تو اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے ۔ وزیر اعلیٰ کے انٹرویوز اس طرح کئے جارہے ہیں جیسے کوئی مکینیکل انجینئر رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے تین چار ناموں سے کوئی کسی ایک کا انتخاب کرلیں اور کام شروع کریں۔ قوم اس وقت تعاون کرنے کے موڈ میں ہے اور دوسرااپوزیشن کا رویہ بہت اچھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی مسئلہ پیدا نہیں کیا البتہ وہ تقریرں کرنے سے نہیں رہ سکتے ۔
انہو ں نے کہا کہ عمران خان کے کاروباری طبقے سے تعلقات نہیں ہیں ۔ معیشت کی بہتری کے لئے اس طبقے سے تعلقات ہونا بہت ضروری ہیں۔ نوازشریف نے اسی طبقے سے تعلقات کی وجہ سے بے نظیر بھٹو کو کئی مرتبہ شکست دی تھی ۔جنوبی پنجاب میں اگر کوئی اچھا آدمی ہے تو ٹھیک ہے لیکن اگر نہیں تو ایک سیکرٹریٹ وہاں بنائیں اور ایک سینئر وزیر وہاں سے لیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے بہترین ہیں اور اس منصب کے تقاضوں پر بہت اچھی طرح پورا اتر سکتی ہیں۔(س)