لاہور : نامور پاکستانی اداکار کی گاڑی پر فائرنگ ، تشویشناک اطلاعات موصول

لاہور (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قریب معروف اسٹیج اداکار اکرم اداس کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے قریب اسٹیج اداکار اکرم اداس کی گاڑی پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے،

گاڑی پرگولیاں لگیں۔معروف اسٹیج اداکار لاہور سے گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پرسوار نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پرفائرنگ کردی۔اکرم اداس کا میڈیا سے گفگتوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ چند نامعلوم افراد پیچھا کررہے تھے، میں گاڑی روک کر دوڑنے لگا تو حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، تاہم میں محفوظ رہا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی جانب سے گاڑی پرفائرنگ کی گئی، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ 5 اگست کو فیصل آباد میں معروف اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی گاڑی پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی تھی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہی تھیں۔اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کا کہنا تھا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔یاد رہے کہ رواں سال 19 فروری کو ایبٹ آباد میں مقامی اسٹیج ڈانسر اور اداکارہ نور کو سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا۔(س)

یہ بھی پڑھیں: سب کے سامنے مہر لگانا عمران خان کی مجبوری تھی خان صاحب نے تو متعدد مرتبہ کوشش کی مگر ۔۔۔۔۔ الیکشن والے دن عمران خان کے کیمرے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے معاملے کی اصلیت سامنے آ گئی ، پریذائیڈنگ افسر کی رپورٹ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا

یہ بھی پڑھیں: تین خواتین، کافی شاپ اور گھورنے والا شخص۔۔۔لاہور کی ایک مشہور جگہ پر پیش آنے والا سچا واقعہ پاکستانی معاشرے میں خواتین کے حقوق پر بات تو کی جاتی ہے،مگر جب وہ اپنے حقوق کے لئے بولتی ہیں تو انہیں۔۔۔۔۔نامورخاتون صحافی نے معاشرے کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

Source

You might also like