بریکنگ نیوز : ایم کیو ایم کے نامور سیاستدان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے

کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میںبانی ایم کیو ایم ،خالد مقبول صدیقی اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق انسدادد ہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیزتقریر کے 27 سے زائد مقدمات کی سماعت ہوئی، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستاراور

عامر خان پیش ہوئےعدالت نے بانی ایم کیو ایم ،خالد مقبول سمیت دیگر ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اورملزموں کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ملزموں کو مقدمات کی نقول فراہم کردیں اور مقدمہ کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی عمران خان کیخلاف ہتک عزت کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جا سکا جس پر عدالت نے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی عمران خان کیخلاف ہتک عزت کی درخواست کی سماعت ہوئی ،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جواب جمع نہ کرایاجاسکااس پر عدالت نے عمران خان کودوبارہ نوٹس جاری کردیا۔واضح رہے کہ عمران خان نے 2013 کے انتخابات میں اس وقت کے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی پر 35 پنکچرکا الزام لگایا تھاجس پر نجم سیٹھی نے عمران خان کیخلاف 10 کروڑہرجانے کادعویٰ دائرکررکھاہے۔(ز،ط)

یہ بھی پڑ ھیں :جانتے ہیں میں نے آپ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کیوں نامزد کیا ہے؟ عمران خان نے محمود خان سے ملاقات میں ایسی بات کہہ دی کہ وہاں موجود سب لوگ ہکا بکا رہ گئے ۔۔۔حامد میر کے انکشافات اس خبر میں ملاحظہ کریں

Source

You might also like