تبدیلی پاکستانی صحافت میں گھس گئی ۔۔۔ پاکستان کی خوبصورت ترین خاتون اینکر نے اچانک ’ دنیا میڈیا گروپ ‘ کو خیر باد کہہ دیا، مستعفی ہونے کی وجہ بھی سامنے آگئی

تبدیلی پاکستانی صحافت میں گھس گئی ۔۔۔ پاکستان کی خوبصورت ترین خاتون اینکر نے اچانک ’ دنیا میڈیا گروپ ‘ کو خیر باد کہہ دیا، مستعفی ہونے کی وجہ بھی سامنے آگئی ۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں سیاسی تبدیلی کے بعد بیورو کریسی اور دیگر سرکاری اداروں کے سربراہان کی جانب سے تو استعفے متوقع

کئے جا رہے تھے لیکن اس وقت ملک میں میڈیا پرسنز کے استعفوں کی ایسی فضاءچلی ہے کہ اب تک کئی بڑے نام اپنے اپنے ادارے چھوڑ چکے ہیں۔سب سے پہلے خبر آئی معروف سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کے بارے میں، جنہوں نے جیو نیوز کو خیرآباد کہہ کر نئے ٹی وی چینل ’جی این این‘ کو جوائن کیا اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظرعام پر آ گئیں جن میں انکشاف ہوا کہ ان کیساتھ منیب فاروق بھی ”جی این این“ میں آ گئے ہیں۔حامد میر کے استعفے کے بعد سماءنیوز کے معروف صحافی و اینکرپرسن ندیم ملک نے بھی استعفے کا اعلان کر دیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس ادارے میں جا رہے ہیں اور اب دنیا نیوز کی خوبرو اینکرپرسن عظمیٰ نعمان نے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ عظمیٰ نعمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ”آج میں دنیا نیوز پر اپنا آخری پروگرام کرنے جا رہی ہوں۔“ان کے استعفے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث میں تیزی آ گئی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید صحافیوں کے استعفے بھی متوقع ہیں۔ عظمیٰ نعمان نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ اب کس ادارے میں جائیں گی لیکن معروف صحافی اور اینکرپرسن

اجمل جامی، جو دنیا نیوز کیساتھ ہی منسلک ہیں، نے عظمیٰ نعمان کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ”جی این این میں نئی اسائنمنٹ پر آپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔“اجمل جامی کی ٹویٹ سے یہ انداز لگانا مشکل نہیں کہ عظمیٰ نعمان بھی جی این این میں جا رہی ہیں اور جلد ہی وہ دوبارہ ٹی وی سکرین پر نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل معروف صحافی، تجزیہ کار اور کالم نویس حامد میر کی جیو اور جنگ گروپ سے 17 سال کی رفاقت ختم ہو گئی، معروف صحافی حامد میر جی این این گروپ سے بطور صدر منسلک ہو گئے ہیں۔ معروف صحافی نے جیو اور جنگ گروپ چھوڑ دیا ہے۔ کل سے سوشل میڈیا پر سینئر صحافی حامد میر کی بہت سی تصاویر سامنے آئی ہیں لیکن ابھی تک حامد میر کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ پاکستانی میڈیا میں جی این این گروپ ایک نیا اضافہ ہےجس میں حامد میر جیسے سینئر صحافی کی شمولیت اس کے لیے ترقی کا باعث بنے گی۔ معروف صحافی حامد میر کی جیو گروپ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ وہاں سے دیگر صحافیوں کے چھوڑنے کی بھی اطلاعات ہیں، کچھ نے جی این این گروپ میں شمولیت بھی اختیار کر لی ہے۔ واضح رہے کہ صحافی سلمان حسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر معروف صحافی حامد میر کو خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا کہ میر صاحب نے بطورصدر جی نیوز نیٹ ورک جوائن کرلیا ہے۔

Source

You might also like