چوہدری سرور کی بطور گورنر پنجاب نامزدگی تحریک انصاف کے کس دھڑے کی کامیابی ہے ؟ اندر کی کہانی سامنے آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری سرور کی بطور گورنر پنجاب نامزدگی سے پارٹی کے اندر موجود شاہ محمود قریشی دھڑا اس کو پنجاب میں اپنی کامیابی قرار دے رہا ہے۔ ماضی قریب کے مقابلے میں گورنر سرور زیادہ موثر ہونگے، صوبہ میں بننے والی حکومتی پالیسی کی

تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے قبل سینٹ کی نشست چھوڑ دیں گے۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کا مسلم لیگ (ن) سے سخت مقابلہ ہے اس لئے چوہدری محمد سرور کے گورنر پنجاب کے عہدے پر موجودگی کی وجہ سے پارٹی کو حوصلہ ملے گا۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں محمود خان، پرویز خٹک، عاطف خان، شہرام ترکئی اور شاہ فرمان نے شرکت کی۔پی ٹی آئی نےاسد قیصرکو اسپیکرقومی اسمبلی، چوہدری سرور کو گورنر پنجاب نامزد کردیااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہرام خان ترکئی کو سینیر وزیر صحت اور سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدادن دیا جائے گا جبکہ عاطف خان صوبائی وزیر تعلیم و توانائی تعینات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے پرویز خٹک اور عاطف خان کے درمیان وزارت اعلیٰ کے معاملے پر صلح بھی کرا دی۔اجلاس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی اس حوالے سے فیصلہ آیندہ اجلاس میں متوقع ہے۔(ز،ط)

Source

You might also like