ٹائیگروں کے دل توڑ دینے والی خبر : عمران خان کے ساتھ ملاقات کرنےوالوں پر سیکیورٹی انتظامیہ نے بڑی پابندی عائد کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقاتیوں کے لئے بری خبر ہے، اب کپتان کے ساتھ سیلفی نہیں بن سکے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے ملاقات کیلئے جانیوالے موبائل فون ساتھ نہیں لے جا سکتے، ملاقاتیوں سے فون لے کر بنی گالہ کے

گیٹ پر رکھنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے تاہم پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت کے سینئر رہنما اور سکیورٹی کلیئرنس لینے والوں کو فون لے جانے کی اجازت ہو گی۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کے حوالے سے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پوری قوم 14 اگست کو خصوصی طور نہایت اہتمام اور بھرپور جوش و جذبے سے یوم آزادی منائے۔اپنے توئیٹر پیغام میں میں انہوں نے کہا کہ ہم نئے پاکستان کے قیام کی منزل کی جانب گامزن ہیں جس میں قائد کے خواب کو تعبیر ملے گی، انشاءاللہ۔ایک اور ٹوئیٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے قومی اثاثے اوورسیز پاکستانیز کے لیے خوشخبری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اوورسیز پاکستانیز کے لیے ووٹ دینے کے حق پر عملدرآمدکی جدوجہد کامیاب ہوگئی۔عمران خان 18 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گےتحریک انصاف کی جانب سے الیکشن 2018 کے دوران کامیابی کے بعد عمران خان 18 اگست کو وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا

اجلاس 13 اگست کو طلب کیا ہے جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اجلاس یوم آزادی کی تعطیل کے بعد طلب کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی عمران خان کے حلف اٹھانے کی 18 اگست تاریخ مقرر ہونے کی تصدیق کی ہے۔واضح رہےکہ عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت حاصل کی جس کے بعد وفاق میں حکومت بنانے کے لیے اس کی اتحادی جماعتوں میں ایم کیوایم، بی این پی (مینگل)، بی اے پی اور مسلم لیگ (ق) شامل ہیں۔(ز،ط)

یہ بھی پڑھیں: ایک شخص اٹھے گا جو لوگوں کی رائے اور قسمت اپنے ہاتھ میں لے گا ۔۔۔۔ پاک آرمی سمیت دنیا کی زیادہ تر افواج کے نصاب میں شا مل ایک کتاب میں کی گئی پیشگوئی کا عمران خان سے کیا تعلق ہے ؟ پاک فوج کے ایک اعلیٰ ریٹائرڈ افسر کا شاندار انکشاف

یہ بھی پڑھیں: سب کے سامنے مہر لگانا عمران خان کی مجبوری تھی خان صاحب نے تو متعدد مرتبہ کوشش کی مگر ۔۔۔۔۔ الیکشن والے دن عمران خان کے کیمرے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے معاملے کی اصلیت سامنے آ گئی ، پریذائیڈنگ افسر کی رپورٹ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا

Source

You might also like