این اے 91 سرگودہا میں ایک بار پھر دوبارہ گنتی اور اسکے بعد ۔۔۔۔لاہور ہائیکورٹ سے ناقابل یقین خبر آ گئی

سرگودھا(ویب ڈیسک) این اے91 چوہدری عامر سلطان چیمہ کی ہائیکورٹ میں دائررٹ پر لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے91 کی دوبارہ کی جانے والی گنتی میں مزید دو دن کا وقت دیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ دو دن کی گنتی کے اختتام پر جو بھی نتیجہ اخذ ہو اس کے مطابق حلقہ این اے91 کے

کسی ایک امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے حلقہ این اے91کی گنتی آج دوبارہ شروع ہوگی لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پانچ اور چھ اگست کو34پولنگ اسٹیشن کی گنتی کی گئی جس میں چوہدری عامر سلطان چیمہ کو ٹوٹل112ووٹوں کی برتری حاصل تھی 29جولائی کو جاری کئے گئے رزلٹ کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کو87ووٹوں کی برتری تھی اس طرح87 ووٹ منہا کرکے عامر سلطان چیمہ کو مجموعی طور پر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی پر25ووٹوں کی برتری حاصل ہے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سیشن جج محمدعبدالجبار نے تفصیلی ریفرنس میں حلقہ این اے91 کے345 پولنگ اسٹیشنوں کی دوبارہ گنتی کیلئے پندرہ دن کا وقت مانگا تھا تاہم جسٹس مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم نے فریقین کوسماعت کرنے کے بعد مزید دو دن کا وقت دیا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عدالت عظمیٰ نے این اے 91سرگودھا سے متعلق انتخابی مقدمہ کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ذوالفقار بھٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنیکا حکم جاری کیا ہے جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں قانون کے سامنے کوئی طاقتور نہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے حلقہ سے کامیاب امیدوار ذولفقار علی بھٹی کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے کہا کیا درخواست میں پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی تھی کہ کن پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ گنتی ہوگی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا حتمی نتیجے کے بعد آر او دوبارہ گنتی کیسے کر سکتا ہے؟جس پر اپیل کنندہ کے وکیل نے کہا درخواست میں ایسی کوئی نشاندہی نہیں کی گئی ہے ، عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ذولفقار بھٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم جاری کیا۔ (ش،ز،خ)

Source

You might also like