آؤ تمہیں سرکاری ملازمت دلوا دوں ۔۔۔۔ (ن) لیگ کا ایک سابق ایم این لاہور کی خاتون کو بلا کر کہاں منہ کالا کرتا رہا ؟ شرمناک انکشاف
جوہر آباد(ویب ڈیسک) سٹی پولیس جوہر آباد نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی مک بشیر اعوان کو لاہور کی رہایشی ایک سکول ٹیچر عالیہ شہزادی کو بے آبرو کرنے کے الزام میں زیر دفعہ 376 ت پ مودمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملک بشیر اعوان نے مصطفیٰ پارک شاہدرہ
لاہور کی رہائشی عالیہ شہزادی دختر محمد عالم کو سرکاری ملازمت دلانے کے بہانے کے بلایا اور بند کمرے میں اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، بعد میں ازاں قانونی کاروائی کرنے کی صورت میں ملک شاکر بشیر اعوان ان کے بھائی عمران بشیر اعوان اور ان کے ملازمین نے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ ڈی پی او خوشاب حسین حیدر نے بتایا ہے کہ ایف آئی ار محض درخواست دہندہ خاتون کی ابتدائی رپورٹ ہے جس کی اصل صوتحال تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔ اُدھر ملک بشیر اعوان کا موقف ہے کہ یہ مقدمہ جھوٹا اور بے بیناد ہے اور ان کے خلاف کوئی سازش کی گئی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق خوشاب کے علاقہ قائد آباد میں محنت مزدوری نہ کرنے پر باپ نے13 سالہ بیٹے کو گلے میں بھندا ڈال کر ڈنڈوں سے تشدد کر بعد قتل کر دیا۔ مقتول لڑ کا مزدوری کی بجائے پڑھنے لکھنے کے لئے سکول جانے کا خواہش مند تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق محنت کش سلطان خان کی خواہش تھی کہ اس کا 13 سالہ بیٹا سردار محمد پڑھنے لکھنے کی بجائے اس کے ساتھ ملکر کام کرے۔ سردار محمد اپنے پاب کے رویے کے باعث گھر چھوڑ کر بھی چلا گیا تھا۔
گزشتہ شام ملزم سلطان خان نے محنت مزدوری کیلئے آمادہ نہ ہونے پر اپنے بیٹے کو گلے میں رسی ڈال کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے ڈنڈوں مارے جس سے سردار محمد کی موت واقعہ ہو گئی۔ ملزم کے سالے گلاب خان کی مدعیت میں قتل کی مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ سردار محمد کو آہوں سسکیوں کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سوتیلی ماں نے مبینہ طور پر تشدد کرکے تین سالہ بچی کو قتل کردیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردی گئی ۔ مردان میں پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ کے ایک گھر سے تین سالہ بچی کی لاش ملی ہے، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بچی کا نام مریم ہے اور اس کے والد عرفان نے تین شادیاں کی تھیں، مریم دوسری بیوی سے تھی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق عرفان کی تیسری شادی فائقہ نامی خاتون سے ہوئی۔(ف،م)