حامد میر نہیں تو کیا ہوا؟ کیپٹل ٹالک اب کون کرے گا؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ صحافتی حلقے بھی دنگ رہ گئے
لاہور (ویب ڈیسک) حامد میر کی جگہ معروف صحافی ندیم ملک جیو نیوز کو جوائن کریں گے، ندیم ملک نے سماء سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد امکان ہے کہ وہ جیو یا جی این این میں سے ایک چینل جوائن کریں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی حامد میر نے جیو کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
حامد میر 17 برس تک جیو اور جنگ گروپ سے وابستہ رہے ہیں۔حامد میر نجی نیوز کے قیام سے ان کے ساتھ وابستہ تھے اور مسلسل 16 سال کیپیٹل ٹالک کے نام سے جیو نیوز پر پروگرام کرتے رہے۔ 2014 میں صحافتی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے حامد میر پر کراچی میں حملہ ہوا ۔ گولیاں لگنے سے وہ زخمی ہوئے ۔ حامد میر کے بھائی عامر میر پہلے سے ہی جی این این سے وابستہ ہیں اور ٹی وی چینل میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر تعینات ہیں۔تاہم اب سینئر صحافی حامد میر نے جی این این گروپ کو بطور صدر جوائن کر لیا ہے۔ اس حوالے سے جمعہ کے روز کئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں۔اس حوالے سے عمومی تاثر یہ تھا کہ حامد میر کے جانے سے جیو میں ایک بڑا خلا پیدا ہو چکا ہے جس کو جلد پورا کرنا ممکن ہے۔کیپٹل ٹاک کے ناظرین بھی اس سوچ میں ہیں کہ حامد میر کے بعد اس پرائم ٹائم میں یہ شو کون کرے گا تاہم اس حوالے سے خبر یہ ہے کہ معروف اینکر و صحافی ندیم ملک نے بھی سما سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ جیو یا جی این این میں سے ایک
کو جوائن کریں گے تاہم جیو کے چانسسز زیادہ ہیں اور اگر ندیم ملک جوائن کرتے ہیں تو پھر وہ حامد میر کی جگہ پرائم ٹائم شو کیا کریں گے ۔ یاد رہے کہ ندیم ملک سماء نیوز میں ندیم ملک لائیو کے نام سے پروگرام کرتے تھے اور اس سے پہلے آج نیوز سے وابستہ تھے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق معروف اور سینئر صحافی حامد میر نے جیو اور جنگ گروپ کو خیرباد کہہ دیا، حامد میر 17 برس تک جیو اور جنگ گروپ سے وابستہ رہے، سینئر صحافی نے جی این این گروپ کو بطور صدر جوائن کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے میڈیا کے حوالے سے جمعہ کے روز بہت بڑی خبر سامنے آئی۔ معروف اور سینئر صحافی حامد میر نے جیو اور جنگ گروپ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔حامد میر 17 برس تک جیو اور جنگ گروپ سے وابستہ رہے ہیں۔۔حامد میر جیو نیوز کے قیام سے ان کے ساتھ وابستہ تھے اور مسلسل 16 سال کیپیٹل ٹالک کے نام سے جیو نیوز پر پروگرام کرتے رہے۔ 2014 میں صحافتی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے حامد میر پر کراچی میں حملہ ہوا ۔ گولیاں لگنے سے وہ زخمی ہوئے ۔ حامد میرکے بھائی عامر میر پہلے سے
ہی جی این این سے وابستہ ہیں اور ٹی وی چینل میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر تعینات ہیں۔تاہم اب سینئر صحافی حامد میر نے جی این این گروپ کو بطور صدر جوائن کر لیا ہے۔ اس حوالے سے جمعہ کے روز کئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں۔ تاہمحامد میر نے اس حوالے سے تاحال کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔ حامد میر کے اس ممکنہ فیصلے کو جنگ گروپ کیلئے بہت بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ حامد میر کے جیو اور جنگ گروپ کو خیرباد کہنے کی خبریں سامنے آتی رہ تھیں۔تاہم اب حامد میر نے 17 سالہ رفاقت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جیو اور جنگ گروپ کو خیرباد کہہ کر جی این این گروپ کو جوائن کر لیا ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ جی این این گروپ پاکستان کے میڈیا میں ایک نئی شمولیت ہے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ حامد میر کے علاوہ جیو اور جنگ گروپ کے دیگر کئی صحافیوں نے بھی ادارے کو خیرباد کہہ دیا۔ خیرباد کہنے والے صحافیوں میں سے کچھ نے جی این این گروپ اور کچھ نے دیگر میڈیا گروپس جوائن کر لیے ہیں۔ اس پیش رفت کو پاکستانی میڈیا کے حوالے سے رواں برس کی سب سے بڑی خبر قرار دیا جا رہا ہے۔(ف،م)