ہاں ناں کا کھیل ختم : نجم سیٹھی چیئر مین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی۔۔۔ عمران خان کے نام ناقابل یقین پیغام بھجوا دیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ہے ۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 18اگست کو جس وقت وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے اسی وقت وہ بطور چیئرمین پی سی بی استفعیٰ دیدیں گے ۔

نجم سیٹھی نے کہا اگر عمران خان انکی کارکردگی سے مطمئن ہو کر دوبارہ چیئرمین شپ برقرار رکھنے کی پیش کش کریں گے تو وہ اسے قبول کر لیں گے ۔ جبکہ دوسری جانب احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا ا امکان روشن ہونے لگا،پاکستان میں حکومت کیساتھ کھیلوں کی تنظیموں میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کوئی نئی بات نہیں،چیئرمین کرکٹ بورڈ تو ایک ایسا عہدہ ہے جس کیلئے ماضی میں کئی سیاسی پارٹیوں کے رہنما اپنی وزارتیں چھوڑنے کو تیار نظر آتے رہے، حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی بطور صحافی پی ٹی آئی کے ناقدین میں شمار ہونے والے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹائے جانے کی بازگشت گذشتہ چند دنوں سے سنائی دے رہی ہے،ان حالات کا خود نجم سیٹھی کو بھی اندازہ ہے اور وہ چند روز میں کسی فیصلے اور ٹی وی پروگرام میں مصروف ہونے کا اشارہ دے چکے ہیں۔دوسری طرف ان کا خلا پر کرنے کیلیے امیدواروں کی بھی کوئی کمی نہیں،ذرائع کے مطابق احسان مانی اس دوڑ میں سب سے زیادہ آگے ہیں،آئی سی سی کے سابق چیف اگرچہ دہری شہریت کے حامل ہیں لیکن یہ چیزان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔اس سے قبل،

سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے دور میں امریکی شہری ڈاکٹر نسیم اشرف چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں،حکومتی عہدوں کے برعکس دہری شہریت کے قانون کا اطلاق کرکٹ بورڈ کے معاملے میں نہیں ہوتا، ان حالات میں کرکٹ کا وسیع تجربہ اور شفاف ماضی رکھنے والے احسان مانی کا راستہ صاف نظر آرہا ہے۔اس حوالے سے جلد ہی کوئی فیصلہ متوقع ہے۔ احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا ا امکان روشن ہونے لگا،پاکستان میں حکومت کیساتھ کھیلوں کی تنظیموں میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کوئی نئی بات نہیں،چیئرمین کرکٹ بورڈ تو ایک ایسا عہدہ ہے جس کیلئے ماضی میں کئی سیاسی پارٹیوں کے رہنما اپنی وزارتیں چھوڑنے کو تیار نظر آتے رہے۔(س)

یہ بھی پڑھیں: سب کے سامنے مہر لگانا عمران خان کی مجبوری تھی خان صاحب نے تو متعدد مرتبہ کوشش کی مگر ۔۔۔۔۔ الیکشن والے دن عمران خان کے کیمرے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے معاملے کی اصلیت سامنے آ گئی ، پریذائیڈنگ افسر کی رپورٹ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا

یہ بھی پڑھیں: تین خواتین، کافی شاپ اور گھورنے والا شخص۔۔۔لاہور کی ایک مشہور جگہ پر پیش آنے والا سچا واقعہ پاکستانی معاشرے میں خواتین کے حقوق پر بات تو کی جاتی ہے،مگر جب وہ اپنے حقوق کے لئے بولتی ہیں تو انہیں۔۔۔۔۔نامورخاتون صحافی نے معاشرے کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

Source

You might also like