تحریک انصاف کی نو منتخب خاتون رہنما عائشہ میمن جب حلف اٹھانے کے لیے جانے لگیں تو ان کے والدین نے ان سے کیا وعدہ لیا؟ جان کر آپ کا دل خوش ہو جائے گا

کراچی (ویب ڈیسک) عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب اراکین قومی اور سندھ اسمبلی نے حلف اٹھا لئے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں حلف اٹھانے والوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایم پی اے عائشہ عارف میمن بھی شامل ہیں جنہوں نے اب ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ

پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہیں رہی۔عائشہ میمن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ جب وہ حلف اٹھانے کیلئے سندھ اسمبلی روانہ ہونے لگیں تو ان کے والدین نے وعدہ لیا کہ وہ آج کے بعد غریبوں کیلئے کام کریں گی اور غریبوں کا حق چھیننے کے بجائے ان کے حق کیلئے لڑیں گے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ”حلف اٹھانے کیلئے جانے سے پہلے ”امی ابو“ نے وعدہ لیا کہ کبھی ہمیں شرمندہ نہیں ہونے دو گی، غریب سے کبھی کچھ چھینو گی نہیں بلکہ ان کا چھینا ہوا حق واپس دلواﺅ گی اور اس کیلئے اپنی جان بھی لگا دو گی، آج سے میرا ایک ایک قدم میرے ضمیر کی عدالت سے پاس ہونے کے بعد ہی اٹھے گا۔“ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر اور ہم خیال جماعتوں کے امیدوار سید خورشید شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے قاسم سوری نے اپنے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرا دیے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ بھی پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، وہ متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار ہیں۔ڈپٹی اسپیکر کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار سعد محمود نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔سیکرٹری قومی اسمبلی نے خورشید شاہ کے کاغذات نامزدگی وصول کیے اس موقع پر دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ سیکرٹری قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آپ کے آنے سے پہلے ہم بلا مقابلہ انتخاب کا طریقہ دیکھ رہے تھے جس پر خورشید شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ تو میرے خلاف سازش تھی۔اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے خورشید شاہ کے تجویز کنندگان میں ان کے دیرینہ دوست سید نوید قمر، رمیش لعل، شازیہ ثوبیہ، مسرت مہیسر اور شاہدہ رحمانی شامل ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسپیکر شپ کے لیے پی ٹی آئی کے اسد قیصر اور متحدہ اپوزیشن کے خورشید شاہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔یاد رہے کہ کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔(م،ش)

Source

You might also like