پاکستان کا 71واں یوم آزادی : وہ تصاویر جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کا جشن پورے ملک میں منایا جا رہا ہے، روایتی طور پر 14 اگست کی صبح کو مزارِ قائد پر حاضر دستے کی تبدیلی ہوتی ہے اور جھنڈا لہرایا جاتا ہے۔اس تقریب کو دیکھنے کے لیے مختلف سکولوں سے بڑی تعداد میں بچے بھی مزار قائد آتے ہیں
جہاں وہ ان فوجی دستوں کو اپنی پوزیشن لیتے ہوئے اور مارچ پاسٹ کرتے ہوئے داد دیتے ہیں، اس سے قبل 14 اگست کی خوشی میں ملک بھر میں عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔اور رات کو بارہ بجنے کے بعد شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہوا۔پاکستان ٹورازم کارپوریشن اور کمشنر ہزارہ نے مانسہرہ سے پشاور تک موٹروے پر جیپ ریلی کا بھی انعقاد کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی پاکستان کے قومی دن کے حوالے سے مختلف ٹرینڈز چلتے رہے اور مختلف سیاستدان، کھلاڑیوں اور دیگر نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغامات جاری کیے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’اقربا پروری اور بدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامناضرور ہےتاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔‘دوسری جانب ایک صارف خالد نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی جس میں کراچی کی ٹریفک پولیس نے جشن آزادی کی مناسبت سے جھنڈے والی ٹوپی پہنی ہوئی تھی اور سڑک پر جھنڈے اٹھائے رقص کر رہے تھے، پاکستان میں متعین جرمنی کے سفیر اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہنے والے
مارٹن کوبلر نے بھی پاکستانی قوم کو اپنے مخصوص انداز میں جشن آزادی کی مبارک باد دی اور ویڈیا جاری کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ اور پہلی بار رکن قومی اسمبلی بننے والے بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹویٹ کی اور کہا کہ ’ابھی بھی ہمیں ترقی، امن اور برابری کے لیے لمبا اور کٹھن سفر کرنا ہے لیکن ابھی وقت ہے ساتھ مل کر جشن منانے کا۔‘پاکستان کی خاتون کرکٹر کائنات امتیاز نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہی موقع ہے اپنے ملک کا نام روشن کرنے کا۔سکھ برادری سے تعلق رکھنے والی صحافی من میت کور نے ٹویٹ میں پشاور شہر کے سکھ افراد کی تصویر شائع کی جو پاکستان کا جشن آزادی منا رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی افسران بشمول چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی اپنے مرکزی دفتر قذافی سٹیڈیم میں جھنڈا کشائی کی اور قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔(ف،م)( بشکریہ بی بی سی)






Pakistani Flags everywhere! Happy #IndependenceDay2018 to you and your families and friends!
pic.twitter.com/CWG655WaO9
— Martin Kobler (@KoblerinPAK) August 14, 2018




