الیکشن میں کامیاب ہونے والے یہ تمام امیدوار اپنے استعفے بھجوا دیں کیونکہ۔۔“ الیکشن کمیشن نے واضح ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں سے استعفے مانگ لیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ آئین کے مطابق جیتنے والے کارکن ایک ہی نشست رکھ سکتے ہیں ،ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان استعفیٰ

الیکشن کمیشن کو چیف الیکشن کمشنر کے نام ارسال کر دیں ۔ استعفے قومی یا صوبائی اسمبلی کی نشست سنبھالنے سے پہلے بھیجے جائیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیاہے جس دوران قومی اسمبلی کے نئے منتخب ہونے والے ارکان حلف لیں گے اور سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی 17 اگست کو صبح 10 بجے طلب کر لیا گیاہےجبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق احتساب عدالت نے ایاز نیازی کو کمرہ عدالت سے گرفتارکرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں این آ¾ی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ایاز نیاز عدالت میں پیش ہوئے جہاں معزز جج نے انہیں کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر نے کا حکم دے دکیا ۔عدالت نے ایاز نیازی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے ۔ نیب کا کہناتھا کہ ملزمان نے این آئی سی ایل کیلئے کمرشل پلاٹ مہنگے داموں خریدکر قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے نیب کو ایاز خان نیازی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے

کہ جسے پکڑنا تھا وہ تو ملک سے باہر بھاگ گیا اور جو پاکستان میں ہوتاہے اسے گرفتار کر لیا جاتاہے ۔واضح رہے کہ ملزمان پر 2009 میں این آئی سی ایل کیلئے 20 کنال 2مرلے کا کمرشل پلاٹ انتہائی مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ ملزمان نے ائرپورٹ کے قریب نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کیلئے 1065ملین روپے کا پلاٹ خریدا تھا ۔(ز،ط)

یہ بھی پڑھیں: ایک شخص اٹھے گا جو لوگوں کی رائے اور قسمت اپنے ہاتھ میں لے گا ۔۔۔۔ پاک آرمی سمیت دنیا کی زیادہ تر افواج کے نصاب میں شا مل ایک کتاب میں کی گئی پیشگوئی کا عمران خان سے کیا تعلق ہے ؟ پاک فوج کے ایک اعلیٰ ریٹائرڈ افسر کا شاندار انکشاف

یہ بھی پڑھیں: سب کے سامنے مہر لگانا عمران خان کی مجبوری تھی خان صاحب نے تو متعدد مرتبہ کوشش کی مگر ۔۔۔۔۔ الیکشن والے دن عمران خان کے کیمرے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے معاملے کی اصلیت سامنے آ گئی ، پریذائیڈنگ افسر کی رپورٹ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا

یہ بھی پڑھیں: تین خواتین، کافی شاپ اور گھورنے والا شخص۔۔۔لاہور کی ایک مشہور جگہ پر پیش آنے والا سچا واقعہ پاکستانی معاشرے میں خواتین کے حقوق پر بات تو کی جاتی ہے،مگر جب وہ اپنے حقوق کے لئے بولتی ہیں تو انہیں۔۔۔۔۔نامورخاتون صحافی نے معاشرے کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

Source

You might also like