امریکا پاکستان کے خلاف انتہائی قدم اٹھا چکا ہے۔۔۔۔نگران وزیر دفاع نے ایسی بات کہہ دی پورے امریکہ کو آگ لگ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نگران وزیر دفاع خالد نعیم لودھی کا کہنا ہے کہ امریکا نے واضح کر دیا کہ وہ پاکستان کیساتھ مل کر کام نہیں کرنا چاہتا نگراں وزیر دفاع خالد نعیم لودھی کا اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا ابھی تک

ہمارا فضائی اور زمینی راستہ استعمال کر رہا ہے اور پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی توقع رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے خلاف 5، 6 اقدامات اٹھاچکا ہے، ہم نے جلدی فیصلہ نہ کیا تو امریکا بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو 5 سال میں سبق سکھا دے گا۔خالد نعیم لودھی نے کہا کہ امریکہ نے واضح کر دیا کہ پاکستان کے ساتھ نہیں چلنا۔خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں تناؤ 2018 کے آغاز ک پر ہو گیا تھا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جنوری کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران پاکستان کو 33 ملین ڈالر امداد دے کر حماقت کی جبکہ بدلے میں پاکستان نے ہمیں دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا۔اس کے بعد امریکا نے پاکستان کی امداد بند کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھانا شروع کردیے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی سیکیورٹی معاونت معطل کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان کو مذہبی آزادی کی مبینہ سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک سے متعلق خصوصی واچ لسٹ میں بھی شامل کردیا گیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نگراں وزیردفاع خالد نعیم لودھی نے کہا

ہے کہ امریکا نے ہمیں مغربی بلاک سے باہردھکیل دیا، امریکا نے واضح کردیا پاکستان کے ساتھ نہیں چلنا،امریکا پاکستان سے افغان طالبان کو میزپرلانے کی توقع کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگراں وزیردفاع خالد نعیم لودھی نے آج اسلام آباد میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے خلاف پانچ6 اقدامات اٹھا چکا ہے۔امریکا نے ہمیں مغربی اتحاد سے باہردھکیل دیا ہے۔ امریکا نے واضح کردیا کہ پاکستان کے ساتھ نہیں چلنا۔ امریکا پاکستان سے افغان طالبان کومیزپرلانے کی توقع کرتا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز نگراں وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ حقیقت میں امریکا کی توجہ چین کی طرف ہے،ہماری تنہائی بھی سی وجہ سے ہے۔ہم نے سی پیک بنا کرچین کا ایک راستہ کھول دیا ہے۔جہاں چین کوسانس لینے کا موقع مل گیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ انہیں بہت ناگوار گزرا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہرموڑ پرامریکا نے جو کہا ہم نے کیا لیکن ہمیں نتائج اچھے برآمد نہیں ہوئے۔نگراں وزیرخارجہ نے کہا کہ میں نے حال ہی میں عالمی سفیروں سے بات کی انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ سب افغانستان کی وجہ سے ہورہا ہے ۔تویہ ہاتھی کے دانت والی بات ہے۔اصل حقیقت یہ ہے کہ امریکا نے جوچین کے سمندروں میں عالمی جنگی صورتحال پیدا کی۔اور ہندوستان کوجوحال ہی میں پروموشن دیا۔جس کے تحت انڈوپیسیفک فریٹ کے ان کوایک اہم کردار دیا ہوا ہے۔اسی طرح 8.7 بلین ڈالر ہندوستان کو جنگی طیاروں کیلئے دیے ہیں جبکہ ہمیں ابھی تک 7 بلین ڈالربھی کیری لوگر بل پورے سات سال میں نہیں دیے گئے۔حقیقت میں امریکا کی توجہ چین کی طرف ہے،ہماری تنہائی بھی سی وجہ سے ہے۔ہم نے سی پیک بنا کرچین کا ایک راستہ کھول دیا ہے۔جہاں چین کوسانس لینے کا موقع مل گیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ انہیں بہت ناگوار گزرا ہے۔(ف،م)

Source

You might also like