اگر عمران خان امریکہ گئے تو انہیں وہاں گرفتار کر لیا جائے گا ۔۔ مگر کس جرم میں ؟ پاکستانی قوم کے ہوش اڑا دینے والی خبرآ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) تجزیہ کار گل بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان امریکا میں قدم نہیں رکھ سکتے، عمران خان کودعوت نامہ بھی ملے توبھی نہیں جائیں گے،،عمران خان اگرامریکا جائیں گے تووہ ان کوان کی بیٹی کے توسط سے پکڑ لیں گے، وہاں ان کا کورٹ آرڈر جاری ہے۔ تجزیہ کارگل بخاری نے

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال ” کیا عمران خان بھارت اور امریکہ سے تعلقات بہتر بنا سکتے ہیں؟“ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک بات سبھی بھول رہے ہیں کہ پاک امریکا تعلقات یا کسی بھی ملک سے تعلقات کوبہتر کرنا یا نہ کرنا ہمیشہ ماورائے وزیراعظم رہے ہیں۔ہماری خارجہ پالیسی ہماری سویلین حکومتیں کبھی بھی کنٹرول نہیں کرتی رہی ہیں۔ہاں وہ خارجہ پالیسی میں مدد کردیتی ہیں، لیکن ڈکٹیٹ نہیں کرتیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سلیکٹڈ وزیراعظم امریکا جائیں گے کیسے؟کیونکہ ان کا وہاں کورٹ آرڈر جاری ہے۔اگر عمران خان کودعوت نامہ بھی ملتا ہے تویہ اس ملک میں قدم نہیں رکھ سکتے۔وہ ان کوان کی بیٹی کے توسط سے پکڑ لیں گے۔یہاں آپ باتیں کررہے ہیں کہ بڑے تعلقات بنائیں گے۔گل بخاری نے کہا کہ اب بھارت کو دیکھیں توعمران خان کے بس کی بات کہاں ہے؟ انہوں نے کتنے یوٹرن لیے ہیں؟ کبھی مودی نوازشریف کا یار تھا، کلبھوشن کا نام نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ تعلقات بنانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔پالیسی انہوں نے ہی چلانی ہے جوچلاتے آئے ہیں۔انہوں نے سیدھا سیدھا ان کے ساتھ چلنا ہے ،جووہ سوچیں گے وہ یہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ آنے کا وقت بتائے گا

لیکن ہمیں تاریخ بھی کچھ بتاتی ہے۔واضح رہے الیکشن جیتنے کے بعدچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں۔ چین ہمارا ہمسایہ ملک ہے ہم سے مزید تعلقات بہتر کریں گے۔۔سی پیک کومزید آگے لیکر جائیں گے۔ ہم چین میں ٹیم بھیجیں گے کہ ہم اپنے نیچے والے طبقات کوکیسے اوپر اٹھائیں۔چین میں کرپشن کاخاتمہ کیسے کیا؟ چار سالوں میں 400 وزیروں کوپکڑا۔ کرپشن بارے چین سے سیکھیں گے۔ دوسرا ملک افغانستان ہے۔ افغانستان نے دنیا میں سب سے زیادہ تکلیف اٹھائی ہے۔ افغانستان میں امن کی ضرورت ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔۔امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتا ہوں ۔برابری کی سطح پردونوں ممالک کے درمیان تعلقات چاہتا ہوں۔سعودی عرب اور ایران ہمارے بھائی ملک ہیں۔۔ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔۔سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی۔ سعودی عرب سے مزید اچھے تعلقات بنائیں گے۔مشرق وسطیٰ میں ثالثی کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے بارے مجھے افسوس ہوا کہ جوانہوں نے الیکشن میں میرے خلاف کیا۔ میں وہ پاکستانی ہوں جس کی سب سے زیادہ ہندوستان میں واقفیت ہے۔ہم غربت ختم کرنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کریں۔بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے درمیان بڑاایشو کشمیر ہے۔۔عمران خان نے بھارت کوغربت میں کمی کیلئے تعلقات بہتر کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی لیڈرشپ ہمارے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے توہم بھی تیار ہیں۔۔بھارت ایک قدم ہماری طرف آئے ہم دوقدم آگے بڑھیں گے۔(ش۔ز۔م)

Source

You might also like