اگر میرا بندہ وزیر اعلیٰ نہ بنا تو۔۔۔ پرویز خٹک نے اپنے قریبی ساتھی کو عہدہ دلوانے کے لیے عمران خان کو کیا دھمکیاں دیں ؟ عاصمہ شیرازی کا تہلکہ خیز انکشاف
لاہور(ویب ڈیسک)سینئر صحافی عاصمہ شیرازی نے کہا ہے میری اطلاع کے مطابق 43 ارکان اسمبلی پرویزخٹک کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا اگر میرا بندہ وزیر اعلیٰ نہ بنایاگیا تو فارورڈبلاک بنائیں گے ، اب کہا گیا ہے اگر محمود خان نے ڈیلیور نہ کیا تو عاطف خان کو لایا جائے گا،
عمران نے اپنے خطاب میں کہا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب نوجوان اور بے داغ ہوگا، اس طرح پنجاب میں علیم خان کو موقع دیاجارہا ہے کہ وہ خود کو نیب سے کلیئرکرالیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاعمران کو واضح اکثریت نہیں ملی بلکہ گتھی الجھائی گئی، ہنگ پارلیمنٹ ہے ،حکومت کیا کریگی، نواز شہباز ملاقات میں دونوں بھائی کافی ناراض تھے ۔ سینئر صحافی کاشف عباسی نے کہا قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی اکثریت اتنی زیادہ نہیں،عمران خان محمود خان کی نامزدگی پر سیاسی نظریہ ضرورت کاشکار ہوگئے ، ا ن کے امیدوار عاطف خان تھے لیکن مجبوری کے تحت وہ ایسا نہیں کرسکے ، اسلم اقبال وزیراعلی پنجاب بن سکتے ہیں ، پرویز خٹک نے سیاسی طور پر گزشتہ دور میں عمران خان کوبڑا بلیک میل کیا، مجھے ایک سال بعد عام انتخابات نظر آرہے ہیں،نوازشریف چاہتے ہیں عمران خان کی حکومت تھوڑا ہی عرصہ چلے ۔سینئر صحافی رحیم اﷲ یوسف زئی نے کہا محمود خان کی تو لاٹری نکل آئی ،اصل مقابلہ تو عاطف خان اورپرویز خٹک کا تھا، پرویز خٹک نے اپنے پتے بڑے ٹائم پر کھیلے ،43ارکان اسمبلی کو چائے پر بلاکر تاثر دیا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں،
پرویز خٹک نے جن کو بلایا وہ ان کے حامی نہیں تھے صرف لابنگ کیلئے ایسا کیاگیا۔پروگرام کے اینکر پرسن محمدمالک نے انکشاف کیاحسن اورحسین نواز نے لندن میں ایون فیلڈاپارٹمنٹس کو چھوڑ دیا، کسی اورعلاقے میں نیا گھر لیا جارہاہے ۔ جبکہ دوسری جانب سیاسی عہدوں پر تقرریاں شروع‘تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی‘چوہدری محمد سرورکو گورنر پنجاب اورچوہدری پرویزالٰہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کیلئے نامزدکردیاہے جبکہ تحریک انصاف کے ترجمان فوادچوہدری نے کہاہے کہ عمران خان18 اگست کووزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ‘ وہ منسٹرانکلیو میں رہائش اختیارکریں گےجس سے ملک میں نئی مثال قائم ہوگی ‘ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے نام کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے وائش چیئرمین شاہ محمودقریشی کا کہناہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اعلان پارٹی چیئرمین خودکریں گے ‘13اگست کو عمران خان نے حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلایا ہے ‘ادھرصدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب کے باعث غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا۔ اس بات کافیصلہ جمعہ کو یہاں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔(س)