ایک اور میثاق جمہوریت؟ پیپلز پارٹی اور( ن) لیگ عمران خان کے خلاف کیا کرنے جا رہے ہیں؟ تازہ ترین اطلاعت موصول

لاہور (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں کی ملاقات میں پنجاب میں وزیراعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں پر مشاورت ہوئی۔ رانا تنویر نے لائن آف ایکشن طے کرنے کا دعویٰ کر دیا۔لاہور میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے بڑوں کی بڑی بیٹھک، وفاق اور پنجاب میں

جاری نمبرز گیم پر غور کیا گیا اور حکومت سازی کے تمام آپشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ 2 گھنٹے طویل ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سمیت اہم عہدوں پر امیدواروں کی نامزدگیوں سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن متحد ہے تمام جماعتیں مل کر چلیں گی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے پنجاب میں حکومت نہ بنانے کی ہدایت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر کا کہنا تھا کہ انہیں ایسی کسی ہدایت کا علم نہیں ہے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی صدر شہبازشریف، سردار ایاز صادق، خواجہ سعدرفیق اور دیگر جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ سمیت دیگر رہنماء ملاقات میں شریک تھے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے لیے اجلاس ہوا جس میں مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کی کوششوں کے لیے مشاورت کی گئی۔ اجلاس مں قومی اور صوبائی اسمبلوےں مں مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کاا گاو جبکہ اسپکرش اور وزیراعظم کے انتخاب پر بھی تبادلہ خاجل کان گاہ۔ لیمت وفد کی قازدت شہباز شریف جبکہ پپلز پارٹی

وفد کی قاودت سابق وزیراعظم یوسف رضا گلاسنی نے کی۔ ملاقات مںل خواجہ سعد رفقت، خواجہ آصف، اسپکرگ قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور خورشدر شاہ نے بھی شرکت کی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی مدعو کیا جائے گا۔بنی گالا میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس، وزرائے اعلیٰ ہاؤسز اور گورنرزہاؤسز کے اخراجات میں کمی لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کراچی، لاہور، بنوں اور اسلام آباد کی نشستیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ میانوالی کی آبائی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں سب سے اہم ادارہ پارلیمنٹ ہے اور وزیراعظم ایوان کوجوابدہ ہوں گے، عمران خان خود ایوان کو ایک گھنٹے کے لیے جواب دیا کریں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حلف برداری کی تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی جائیگی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور خورشید شاہ کو بھی تقریب میں مدعو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کو مضبوط بنانے کے لیے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے اور اپوزیشن کے جو بھی مطالبات ہیں ان پر غور و فکر کیاجائے گا۔(ف،م)

Source

You might also like