’’ شادی خانہ آبادی! ‘‘ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر نے کس عمر کی لڑکی کے ساتھ بیاہ رچا لیا اور اُسکا انکی صاحبزادی مہروالنساء کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ 440 وولٹ کے جھٹکے کے لیے تیار ہوجائیں
’’ شادی خانہ آبادی! ‘‘ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر نے کس عمر کی لڑکی کے ساتھ بیاہ رچا لیا اور اُسکا انکی صاحبزادی مہروالنساء کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ 440 وولٹ کے جھٹکے کے لیے تیار ہوجائیں۔۔۔لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے سابق



شوہر خاور مانیکا نے اپنی ہی بیٹی کی کلاس فیلو سمیرا آغا سے شادی رچا لی۔نجی نیوز چینل 24نیوز کے مطابق سمیرا آغانامی جس خاتون سے خاور مانیکا نے شادی کی ہے وہ در اصل بشری بی بی اور خاور مانیکا کی بیٹی مہروالنسا کی ہم جماعت ہے ۔واضح رہے کہ نکاح کی تقریب لاہور کے پورش علاقہ عسکری میں منعقد ہوئی جس میں خاور مانیکا کے نہایت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں ان کے بیٹے ابراہیم مانیکا اور خاندان کے دوسرے لوگ شامل تھے۔واضح رہے کہ مہروالنسا سابق صوبائی وزیر میاں عطا مانیکا کی بہو اور حیات مانیکا کی شریک حیات ہیں۔ مہروالنسا مانیکا بھی چند روز پہلے بشریٰ بی بی کی موجودگی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکی ہیں۔


