ایک زرداری سب پر بھاری: نیا چیئرمین سینٹ کون ہوگا؟ سابق صدر نے ایسی چال چل دی کہ پورے ملک میں ہلچل مچ گئی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے نیشنل پارٹی کے سربراہ وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا اور موجودہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف آئندہ آنیوالے سینیٹ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے بعد متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا

کہ بلوچستان سے منتخب ہونیوالے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی اور نیشنل پارٹی کے سربراہ وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو کو نئے چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد کر دیا گیا اور آئندہ آنیوالے سینیٹ اجلاس میں موجودہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ۔ میر حاصل بزنجو یا ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو چیئرمین سینیٹ لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن جماعتوں جمعیت علماء اسلام ، نیشنل پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی، مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے حال ہی میں بلوچستان سے منتخب ہونیوالے چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا اور آئندہ سینیٹ اجلاس میں ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی اور ان کی جگہ بلوچستان سے نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو یا بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو چیئرمین سینیٹ لانے پر غور کیا جا رہا ہے اور متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے نیشنل پارٹی کے سربراہ وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو کو چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ بھی زیر غور ہے۔(ش،ز،خ)

Source

You might also like