پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں کوئی سیدھا کام نہیں کیا بلکہ۔۔۔۔ نامور سیاستدان نے لیگی حکومت کا بھانڈا پھوڈ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نامزد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے اپنے گزشتہ 10 سالہ دور حکومت کے دوران پنجاب کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے اور پنجاب میں کوئی سیدھا کام کیا ہی نہیں، ہم نے اپنے

دور حکومت میں جو پنجاب چھوڑا تھا وہ ایک خوشحال پنجاب تھا اور سرپلس صوبہ تھا جس میں ہم نے 32 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائیں اور 1122 جیسے بہترین ادارے بنائے جبکہ نئے سرکاری ہسپتالوں سمیت ان کے نظام کو بھی بہتر بنایا تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں جنوبیپنجاب کے لیے بہت کام کیا اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے 600 کلومیٹر طویل پکے کھالے بھی بنائے، ٹریفک وارڈنز کا نظام بھی بنایا جبکہ پٹرولنگ پوسٹوں جیسا نظام بھی متعارف کرایا جس سے جرائم کی شرح میں فوری طور پر واضح کمی بھی آ گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ادارے بنائے لیکن گزشتہ 10 سالوں میں کوئی ایک بھی ادارہ ایسا نہیں بنایا گیا جو آج چل رہا ہو بلکہ سستی روٹی اور نیلی پیلی ٹیکسی سکیم سمیت کئی ایسے منصوبے ہیں جن میں اربوں کی کرپشن ہوئی اور (ن) لیگ کے دور کا صاف پانی کا منصوبہ تو سپریم کورٹ نے پکڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران پنجاب میں

تعلیم کے نظام کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے کیونکہ ہم نے اپنے دور حکومت کے دوران پنجاب کے 64 ہزار سکولوں میں تعلیم مفت کر دی تھی اور سکولوں میں بچوں کو کتابیں بھی مفت دی جا رہی تھیں لیکن آج تعلیم کا جو حال پنجاب میں ہے وہ سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں صوبہ پنجاب ایک خوشحال صوبہ تھا جس کی جی ڈی پی گروتھ 7.8 فیصد تھی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے ہزاروں مواقع بھی پیدا کیے جا رہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں صوبہ پنجاب کو درست سمت پر گامزن کرنے کے لیے یہاں نئی قانون سازی کرنی پڑے گی اور پھر جا کے یہ صوبہ ٹھیک ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا اور پنجاب کے مسائل کے حل کے لیے اپوزیشن کو بھی حکومت کے ساتھ بٹھانے کی کوشش کروں گا تاکہ مل جل کر صوبے کی ترقی کے لیے کام کریں کیونکہ لڑائی جھگڑے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو گا۔(ف،م)

یہ خبر پڑھیں : یہ ہے نیا پاکستان ۔۔۔۔۔۔ تحریک انصاف کے معروف رہنماء نے مویشی منڈی کےقریب پولیس اہلکاروں کو رشوت لیتے پکڑ لیا اور پھر۔۔۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Source

You might also like