پرویز مشرف کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا۔۔۔ سابق صدر کے لیے سیاست میں واپسی کا خواب چکنا چور ہو گیا
کراچی (ویب ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین ڈاکٹر امجد نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے پیر تک الیکشن کمیشن کو اپنا استعفیٰ بھجوانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین ڈاکٹر امجد پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
ڈاکٹر امجد سابق صدر پرویز مشرف کے استعفے کے بعد پارٹی چیئرمین کے طور پر کام کر رہے تھے ۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اب آل پاکستان مسلم لیگ کیساتھ نہیں ہوں اور پیر تک الیکشن کمیشن کو بھی اپنا استعفیٰ بھجوا دوں گا۔ جبکہ دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی سے سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے بنچ کے رکن اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس نذر اکبر 13 اگست کو ملاقات کریں گے۔ ملاقات چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے چیمبر میں ہو گی جس میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے ٹرائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ خصوصی عدالت جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کے الزامات میں مقدمہ پر 20 اگست سے سماعت کرے گی۔ خصوصی عدالت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی کی سربراہی میں قائم ہے اور بلوچستان ہائیکورٹ کی سینئر ترین جج جسٹس طاہرہ صفدر بھی اس کی رکن ہیں۔ جبکہ دوسری جانب )صدر ممنون حسین نے وزیراعظم کی حلف برداری کیلئے نگران وزیر قانون علی ظفر کی درخواست پر غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا ،وہ 18 اگست کو وزارت عظمٰی کے امیدوار عمران خان سے ایوان صدر میں حلف لیں گے ،
تقریب حلف برداری میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ارکان اور سابق بھارتی کر کٹر کپل دیو ، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو کو بھی مدعو کیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی،چودھری محمد سرور کو گورنر پنجاب اور چودھری پرویز الٰہی کواسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کر دیا،بنی گالہ میں عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وفاق، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے فیصلے کئے گئے ، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے بہترین انتخاب ہیں ، وہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 5 سال سپیکر رہے اور بہت خوبصورتی سے ایوان کو چلایا، وہ پارلیمانی آداب اور روایات سے واقف ہیں، انہوں نے اپوزیشن کے ساتھ اچھے روابط رکھے اور ساتھ چلانے کی کوشش کی، ان کے تمام سیاسی جماعتوں سے اچھے تعلقات ہیں، اسی تجربے اور رویے کو دیکھتے ہوئے انہیں اسپیکر کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا،چودھری سرور سیاسی استحکام کیلئے بہترین کام کریں گے ، وہ پہلے بھی گورنر رہ چکے ہیں اور آئینی کردار سے واقف ہیں،چاہتے تھے ان کے سینئر ہونے کا فائدہ اٹھائیں،پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئے ، وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اعلان عمران خان کریں گے ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال سے اچھی بات چیت ہوئی ۔(س)