امن عامہ کے چیلنجزدرپیش ہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن

الیکشن میں 11 ہزار 673 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، بابر یعقوب، فوٹو: فائل

الیکشن میں 11 ہزار 673 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، بابر یعقوب، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ امن عامہ کے بہت سے چیلنجز درپیش ہیں تاہم کل ہونے والے انتخابات پرامن دیکھنا چاہتے ہیں اور عوام  اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔

اسلام آباد میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ چکی کل ووٹنگ وقت پرہوگی، امن و امان کے حوالے سے چیلنجز سامنے ہیں لیکن ہم پر امن انتخابات چاہتے ہیں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ضرور پولنگ اسٹیشنز کا رخ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل جاری

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے 17 ہزار پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیاگیا، پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگادئیے گئے،2 لاکھ 44 ہزار 687 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں

انتخابات میں کُل 10 کروڑ 59 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اور سیکورٹی کے لیے 8 لاکھ کے قریب سیکورٹی اہلکار تعینات ہوں گے جب کہ 8 لاکھ 19 ہزار کے قریب پولنگ عملہ ڈیوٹی دے گا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق 11 ہزار 673 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ بیلٹ پیپرز اور انتخابی سامان کی ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

You might also like