مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا پولنگ کے لیے وقت بڑھانے کا مطالبہ

کسی بھی ووٹر کوووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، مشاہد حسین فوٹو : فائل
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے پولنگ کا وقت بڑھانے کے لیے چیف الیکشن کمشنرکوخط لکھ دیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے چیف الیکشن کمشنرکو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولنگ کا وقت مزید بڑھایا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پرلمبی قطاریں ہیں اور پولنگ سست روی کا شکارہے، الیکشن ایکٹ 2017 کا سیکشن 70 پولنگ کے وقت میں اضافے کا اختیاردیتا ہے۔ پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے بھی کہا ہے کہ پولنگ سست روی کا شکار ہے اس لئے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا جائے۔
واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 6 بجے تک رکھا ہے۔