تحریک انصاف کا گورنر پنجاب کے لیے اعجاز چوہدری کے نام پر غور

عمران خان نے مشاورت کے لیے اعجاز چوہدری کو اسلام آباد طلب کرلیا (فوٹو: فائل)
لاہور: تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کے لیے عمران خان کے دیرینہ ساتھی اعجاز چوہدری کے نام پر غور شروع کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت چند روز میں تشکیل پائے گی اس حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت نے اعجاز چوہدری کو اہم ذمہ داری سونپنے پر غور شروع کردیا۔ اطلاعات ہیں کہ ان کا نام گورنر پنجاب کے لیے زیر غور ہے اس ضمن میں پارٹی چیئرمین عمران خان نے اعجاز چوہدری کو مشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔
تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجاز چوہدری عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں اور دونوں کی 18سالہ پرانی رفاقت ہے، اعجاز چوہدری ہر مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے۔