’’تحریک انصاف نے شیخ رشید کے ساتھ بہت بڑاہاتھ کر دیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک ڈیسک) این اے 60کی سیٹ پر الیکشن کے معاملے پر تحریک انصاف اور شیخ رشید کے مابین اختلافات کی خبریں گردش کر رہی ہیں ۔ شیخ رشید این اے 60میں الیکشن ملتوی ہونے کے بعد اپنے خاندان کے کسی فرد کی امیدوار کے طور پر نامزدگی کے خواہاں ہیں

لیکن دوسری جانب تحریک انصاف نے اس بارے میں کچھ اور ہی سوچ رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 60میں امیدوارکی نامزدگی کے معاملے پر شیخ رشید اور تحریک انصاف کے مابین ٹھن گئی ہے ۔ شیخ رشید چاہتے ہیں کہ معاہدےکے مطابق حلقہ این اے 62 اور حلقہ این اے60ان کے پاس ہی رہیں اور اب ان کی این اے62میں جیت کے بعد حلقہ این اے60میں ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق الیکشن لڑیں ۔

لیکن تحریک انصاف نے اس معاملہ پر اپنا ارادہ بدلتے ہوئے عارف عباسی یا محبوب کیانی میں سے کسی ایک کو الیکشن لڑانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ جس پر فریقین میں تنائو کی صورتحال برقرارہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ کے درمیان شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑگیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے سے انکار کردیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں سیاسی جماعتوں کا شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑتا نظر آرہا ہے۔ تحریک انصاف نے اسپیکر کے عہدے کیلئے ق لیگ سےپرویز الہٰی کے بجائے دوسرا نام مانگ لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ق لیگ کو پنجاب اور وفاق میں ایک، ایک وزارت ملنے کا امکان ہے جبکہ صوبے میں ایک مشیر بھی دیا جائے گا۔ اس سے پہلے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان پرویز الہٰی کو اسپیکر بنانے پر اتفاق ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ اتوار کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سردار ایاز صادق نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ کرکے ان سے (ن) لیگ کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی۔ تاہم مسلم لیگ (ق ) نے (ن) لیگ کے رابطوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔(ش۔ز۔م)

Source

You might also like