نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کا عمران خان کو بڑا سرپرائز، باتوں باتوں میں کپتان کے حوالے سے حیران کُن بات کہہ دی

اوکاڑہ (ویب ڈیسک ) نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے اپنا ووٹ تحریک انصاف کو دینے کا عندیہ دے دیا،نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کا کہنا تھا کہ میں اسمبلی میں آزاد رہوں گی تاہم مجھے لگتا ہے کہ ہمیں آنے والی حکومت کا اعتماد کا ووٹ دینا چاہیے
تاکہ ایک مظبوط حکومت بن کر سامنے آ سکے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اس وقت حکومت سازی کے لیے 2 بڑی جماعتوں کی جانب دیکھ رہا ہے۔25 جولائی کو انعقاد پذیر ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 129 نشستیں حاصل کی تھٰیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف 123 نشستیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر موجود ہے۔اس حوالے پاکستان میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے مابین تخت لاہور کے لیے بڑا میچ پڑچکا ہے جو بظاہر مسلم لیگ ن ہارتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔اس وقت تحریک انصاف کے دعوے کے مطابق انہیں 153 اراکین کی حمایت حاصل ہے جب پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے 149 کی اکثریت چاہیے ہے۔ نمبر گیم کے اس سارے سلسلے میں آزاد اراکین کا کردار انتہائی اہم تھا ۔اب 25 میں سے 18 آزاد امیدوار تحریک انصاف کی حمایت کرنے کا اعلان کر چکے ہیں ۔آزاد امیدواروں میں ایک انتہائی اہم نام جگنو محسن کا ہے جو پی سی بی کے چئیرمین نجم سیٹھی کی اہلیہ ہیں اور اوکاڑہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے رضا علی گیلانی کو شکست دینے کے بعد اسمبلی میں پہنچیں ہیں ۔انہوں نے اپنی فتح کو اپنے لوگوں کے نام کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کہ حالات کے مطابق
ہم اسمبلی میں آزاد حیثیت سے جائیں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں اسمبلی میں آزاد رہوں گی تاہم مجھے لگتا ہے کہ ہمیں آنے والی حکومت کا اعتماد کا ووٹ دینا چاہیے تاکہ ایک مظبوط حکومت بن کر سامنے آ سکے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان 11 اگست کو بطور وزیراعظم حلف اٹھائیں گے اور اس تقریب میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی نے دعوت نامے بھیجنے شروع کر دئیے ہیں۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے بھارتی کھلاڑیوں اور اداکاروں کو بھی دعوت نامے بھجوانا شروع کر دئیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی نے سابق کھلاڑیوں سنیل گواسکر، کپل دیو اور نووجوت سنگھ سدھو کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھجوایا ہے جبکہ اداکار عامر خان کو بھی دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بھجوائے گئے دعوت ناموں میں ان لوگوں کو 11 اگست کو مدعو کیا گیا ہے تاہم بھارتی وزیراعظم کو ابھی بلانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سابق بھارتی کھلاڑیوں اور عامر خان کو دعوت نامے بھجوانے سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔(ش۔ز۔م)
Source