عمران خان ایک کروڑ نوکریاں کس طرح دیں گے؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے تاریخی یو ٹرن لیتے ہوئے ناقابل یقین انکشاف کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) متوقع وزیرِ خزانہ اسد عمر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک کروڑ نوکریاں بانٹیں گے نہیں، ہاؤسنگ کے شعبے سے پیدا کی جائیں گی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے،
تاہم ہم نے اس سے نمٹنے کا چینلج قبول کیا ہے، پاکستان کے لیے جو بہتر آپشن ہو گا وہ اپنائیں گے، قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے، آئی ایم ایف سمیت کوئی بھی آپشن نہیں چھوڑا جا سکتا، جس نہج پر پہنچ چکے ہر آپشن کو اپنانا ہو گا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا جا سکتا ہے تو باقی اداروں کو کیوں نہیں؟ تمام اداروں سے سیاسی مداخلت کو ختم کریں گے۔ اداروں کو بہتر کریں گے تو سرکلر ڈیٹ والا مسئلہ نہیں ہو گا۔ ایف بی آر کی لیڈرشپ ایسی ہو جن کی اپنی کریڈبیلٹی ہو، ٹاپ لیڈرشپ میں ریفارمز کے فیصلے ہفتوں میں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بارہ دفعہ آئی ایم ایف کے پروگرام لیے جا چکے ہیں، ہمارا اصل مقصد ہے کہ ہر پانچ سال بعد آئی ایم ایف کے پاس جھولی نہ پھیلانی پڑے، گھبرانے کی بات نہیں، حل نکال لیا جائے گا۔ آج چینی سفیر کیساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔متوقع وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ معیشت کے اندر حکومت کا کام سہولت کار کا ہے، اصل کام نجی شعبے نے کرنا ہے، دو کونسل بنانے جا رہے ہیں، ایک اکانومی کونسل اور دوسری بزنس ایڈوئزاری کونسل ہو گی۔ بزنس ایڈوائزری اور اکانومی کونسل کے ذریعے پاکستان کا پلان بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نجکاری کی بڑی چیمپئن تھی لیکن ناکام ہوئی،
ہم اداروں کی کمزوریوں کو ٹھیک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہماری پارٹی نے الیکشن میں روزگار دینے کا نعرہ لگایا، ہم اقتدار میں آ کر نوجوانوں کو روزگار دیں گے، وضاحت کر دوں کہ عمران خان ایک کروڑ نوکریاں نہیں بانٹیں گے بلکہ ہاؤسنگ کے شعبے سے پیدا کی جائیں گی۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان کے متوقع وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے عمران خان سے بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔برطانوی ہائی کمشنر نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی اور نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تھامس ڈریو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد کیے گئے عمران خان کے خطاب نے برطانیہ میں نہایت مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت تحریک انصاف کی حکومت سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ 22 لاکھ بچوں کو اسکول بھجوانے کے لیے حکومت پاکستان کی مدد کی جائے گی اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون کے لیے تیار ہیں۔عمران خان نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہے اور منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی وطن واپسی ہمارا عزم ہے۔(س)
Source