پاکستان اور سعودی عرب میں عید الاضحٰی کس تاریخ کو ہوگی؟ نا قابل یقین خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے اور ممکنہ طورپر یہ 22 اگست کو ہوگی۔ نجی نیوز چینل ”سماءنیوز “ کے مطابق ماہر ین فلکیات کا کہنا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند 12 اگست کی شام نظر آئے گا
جس کے باعث یکم ذی الحجہ13 اگست اورعید الاضحی 22 اگست 10 ذ ی الحجہ کو ہوگی،اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں بدھ کو ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے، جبکہ فرزندان اسلام 21اگست کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ خیال رہے کہ رواں سال سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا گیا تھا تاہم عیدالفطر ایک دن نہ منائی جاسکی تھی۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ نیب میں تین بار پیش ہوچکا ہوں، تمام ثبوت فراہم کیے، میرا کیس سپریم کورٹ میں ہے، انھیں ہی فیصلہ کرنا ہے.عمران خان کےساتھ کھڑا تھا،اس لیے مجھے نشانہ بنایا گیا،جوزمین لیتا ہوں اس کا اسٹیٹس ہی تبدیل کردیا جاتا ہے۔نجی ٹی وی چینل” اے آر وائی نیوز“ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت سے کوئی مفاد نہیں لیا، سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گا، قبول کروں گا، دنیا میں میری ایک جائیداد بتا دیں، جومیں نے ڈکلیئرنہیں کی،علیم خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس 11 سال سے کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا، جب میں حکومت میں ہی نہیں تو کرپشن کیسے کر سکتا ہوں،انھوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحبان کو خواب میں بھی میرا چہرہ نظرآتا تھا، تین دن پہلے نیب کے نوٹس کی ٹائمنگ بہت اہمیت کی حامل ہے، اپنے آپ کو احتساب کے لئے سب سے پہلے پیش کیا ہے۔(ش۔ز۔م)