ایک ساتھ 5 حلقوں میں کامیابی اور فتح کے بعد پہلی تقریر تو کچھ بھی نہیں۔۔۔۔۔ عمران خان نے ایسا اعزاز اپنے نام کر لیا کہ پوری دنیا میں کپتان کے چرچے ہونے لگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عمران خان نے شاندار اور تاریخی اعزاز حاصل کرلیا۔ عمران خان متعدد عالمی رہنماوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے ساتویں پسندیدہ ترین سیاسی رہنما بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پاکستان کے متوقع وزیر اعظم ہیں جن کی سیاسی جماعت نے 2018 کے انتخابات میں تاریخی کامیابی

حاصل کرکے اپنی نظریں ایوان اقتدار پرگاڑ لی ہیں ۔اس موقع پر عمران خان کی شخصیت اور انکی فاتحانہ تقریر نے دنیا کو اپنا گرویدہ کرلیا ہے۔وزیر اعظم کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی عمران خان نے تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سوشل میڈیا پرآنے والی ٹوئٹس سوشل میڈیا پر خاصی شہرت کا باعث بنتی رہی ہیں۔اس وقت ان کے مداحوں کی تعداد 8لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مداحوں کی تعداد کے لحاظ سے آٹھویں نمبر پر ہیں جن کے فالوورز یا مداحوں کی تعداد 4لاکھ 26ہزار سے زیادہ ہے۔عمران خان سابق کرکٹر تو ہیں ہی ساتھ ساتھ انہیں فیس بک پر ان کے مداح فیس بک خان کہہ کر بھی پکارتے اور لکھتے ہیں۔ان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے اور خیال کیاجارہا ہے کہ جیسے ہی وہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے ، یہ تعداد خود بخود بڑھ جائے گی۔دوسرے نمبر پربھارت کے نریندر مودی ، تیسرے پر پوپ فرانسیس، چوتھے پرترک صدر طیب اردگان، پانچویں نمبر پر عمان کی ملکہ رانیہ عبداللہ، چھٹے نمبر پر جوکو وڈوڈو، ساتویں پر عمران خان ، آٹھویں پر جسٹن ٹروڈو ،نویں نمبر پر فرانسیسی صدر میکروں

اور 10ویں نمبر پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتین یاہو ہیں. تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملکی تاریخ میں 5 قومی حلقوں سے عام انتخابات 2018 ءمیں حصہ لیکر کامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ قبل ازیں ذوالفقار علی بھٹو عام انتخابات میں 4 حلقوں سے حصہ لیکر بیک وقت کامیاب ہونے کا ریکارڈ رکھتے تھے جسے مخدوم جاوید ہاشمی نے ذوالفقار علی بھٹو کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر 5 حلقوں سے حصہ لیا مگر وہ 4حلقوں سے کامیاب ہوسکے تھے، ایک حلقہ سے ہار گئے تھے یوں وہ ذوالفقار علی بھٹو کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہوئے مگر نیا ریکارڈ بنانے میں کامیابی حاصل کرنے سے قاصر رہے تاہم عام انتخابات 2018 ءمیں عمران خان نے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے میانوالی، لاہور ،اسلام آباد، کراچی اور بنوں سے کھڑے ہوئے اور کامیابی حاصل کی۔ اس طرح انہوں نے پانچوں حلقوں سے کامیابی حاصل کرکے نہ صرف ذوالفقار علی بھٹو کے4 حلقوں سے منتخب ہونے کے ریکارڈ کو توڑ دیا بلکہ پانچوں حلقوں سے کامیاب ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ این اے 53 اسلام آباد پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شکست دی۔عمران خان 92891 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے۔ شاہد خاقان عباسی 44314 ووٹ لے سکے۔عمران خان نے این اے 35 بنوں سے ایم ایم اے کے امیدوار اکرم درانی کو شکست دی۔ عمران خان 24317 ووٹ لے کر پہلے اور اکرم درانی 22514 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔کراچی سے این اے 43 پر عمران خان نے ایم کیو ایم کے علی رضا عابدی کو بھاری اکثریت سے شکست دی۔عمران خان نے 91358 ووٹ لئے۔(ش،ز،خ)

Source

You might also like