عمران خان 11 اگست کو حلف نہیں اٹھائیں گے بلکہ۔۔۔ تحریک انصاف کی جانب سے ایسا اعلان کر دیا گیا کہ ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 11 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی خبریں سامنے آئی تھیں مگر اب ایسی خبر سامنے آگئی ہے کہ پی ٹی آئی کے چاہنے والوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا۔

نجی ٹی وی ’’ اے آر وائے نیوز‘‘ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان 11 اگست کو وزیراعظم کا حلف نہیں اٹھا سکتے کیونکہ اس سے پہلے کئی مراحل مکمل ہونا ہیں جس کے باعث عمران خان کے 14 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اخراجات جمع کرانے کی مہلت 4 اگست کو ختم ہو گی جبکہ عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے میں 2 دن لگیں گے جس کے بعد 3 روز کے اندر اندر جیتنے والے آزاد امیدوار کسی بھی جماعت میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اگلے دو روز میں اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ کیا جائے گا اور یہ تمام مراحل 11 اگست تک مکمل ہوں گے جس کے بعد پہلے سپیکر اور پھر ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا اور پھر وزارت عظمیٰ کے حلف اٹھانے کی باری آئے گی جس کے مطابق عمران خان کا 14 اگست کو بطور وزیراعظم حلف اٹھانے کا امکان ہے۔(ع،ع)

Source

You might also like