تحریک انصاف ایک کٹھپتلی حکومت ہو گی ۔۔۔ یہ اگر یہ کام کر بھی لیں تو ۔۔۔ رانا ثناءللہ نے ناقابل یقین دعویٰ کر ڈالا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسٹبیلشمنٹ ملک ،میڈیا اور سیاست پر قبضہ کرنے جا رہی ہے یہ ریاست کے لئے خطرناک ہو گا تحریک انصاف ایک مہر ہے پاکستان کی سیاست سے اس مہرہ کو صاف کرنا ہو گا، تحریک انصاف میں 35 فیصد

کارکن ہیںجبکہ 75 فیصد اسٹبلیشمنٹ کا غلبہ ہے جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خلائی مخلوق مہرے کو استعمال کر کے سیاست میں آ چکی ہے خلائی مخلوق نے سیاسی جماعت کا روپ دھار لیا ہے اور سیاست میں اپنامقام بنا لیا ہے پاکستان کی سیاست سے اس مہرہ کو صاف کرنا ہو گا تحریک انصاف میں 35 کارکن ہیںجبکہ 75 فیصد اسٹبلیشمنٹ کا غلبہ ہے یہ ریاست کے لئے خطرناک ہو گا انہوں نے کہا کہ اگر تمام آزاد امید وار بھی پی ٹی آئی میں چلے جائیں تو بھی بات نہیں بنے گی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے عدالت میں دائر درخواست سماعت کیلئے منظور ہو گئی۔

غلام محمد آباد کے رہائشی جاوید ارشد نامی شہری نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد سپرا کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کے استقبال کو حج سے افضل ثواب کا درجہ دے کر اسلام کی بے حرمتی کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے اس بیان سے مسلمانوں کے جذبات بھی مجروح ہوئے ہیں، لہذا مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے قانون کے مطابق رانا ثنا اللہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔(ش،ز،خ)

Source

You might also like