شدید اختلافات کے باجود چوہدی نثار کی نواز شریف سے ملاقات کی خبریں۔۔۔۔چکری کا چوہدری میدان میں آگیا، ایسا بات کہہ دی کہ سب ہکا بکا رہ گئے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ترجمان سابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے نوازشریف سے ملاقات کا کوئی پیغام نہیں بھجوایا،چوہدری نثار نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، الیکشن میں سپورٹ کرنے پر حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ اور
ن لیگ کے ناراض رہنماء چودھری نثار علی خان کے ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں اس بات کی تردید کی ہے کہ چوہدری نثار نے نوازشریف کو ملاقات کیلئے کوئی پیغام بھیجا ہے۔ترجمان نے کہا کہچوہدری نثار نے نوازشریف سے ملاقات کا کوئی پیغام نہیں بھجوایا۔ کہا گیا کہ چودھری نثار نے نوازشریف کے ذریعے ملاقات کا پیغام بھجوایا ہے۔ تاہم چوہدری نثار نے شہبازشریف کے ذریعے نوازشریف کو کوئی پیغام نہیں بھجوایا۔ترجمان نے مزید کہا کہ چوہدری نثار نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔چودھری نثار نے کہا کہ الیکشن میں سپورٹ کرنے پر حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔عوام کی حمایت اور اعتماد ہی اصل اثاثہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کا مقصد محض عہدے نہیں ہیں سیاست کا مقصد عوام کا ساتھ ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ چوہدری نثار نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ الیکشن 2018ء میں چوہدری نثار نے این اے 59 اور این اے 63 حلقوں سے الیکشن میں آزاد حیثیت میں حصہ لیا۔ یہ قومی اسمبلی کے وہ اہم ترین حلقے تھے جن پر سارے ملک کی نگاہیں جہاں چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سےالیکشن میں حصہ لیا تھا ۔
ان میں سے این اے 59 چکری چوہدری نثار کا آبائی حلقہ تھا جب کہ این اے 63 ٹیکسلا اور واہ کے حلقے پر چوہدری نثار کے مخالف غلام سرور خان کی گرفت مظبوط تھی ۔۔چوہدری نثار نے دونوں علاقوں میں بھرپور مہم چلائی اور انکی جانب سے امید ظاہر کی جارہی تھی کہ وہ دونوں حلقوں میں غلام سرور کے خلاف الیکشن جیت جائیں گے تاہم جب الیکشن کا نتیجہ آیا تو سرور خان نے دونوں حلقوں این اے 59 اور این اے 63 سے چوہدری نثار کو شکست دے دی ۔یہ چیز چوہدری نثار کی سیاست پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن گئی تاہم پھر یہ کہا جارہا تھا کہ سرور خان دونوں سیٹوں میں سے ایک سیٹ چھوڑیں تو نثار خان دوبارہ اس سیٹ پر الیکشن لڑ کر جیتیں گے اور اسمبلی کا حصہ بنیں گے۔(ف،م)