دبنگ انٹری۔۔۔۔این اے 65 سے نامور سیاستدان نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی بریکنگ نیوز آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین این اے 65 تلہ گنگ سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، چودھری شجاعت کوسابق ایم این اے سردار ممتاز ٹمن نے ا پنی جگہ الیکشن لڑنے پر مجبور کیا، اس نشست پرجنرل الیکشن میں چودھری پرویزالٰہی منتخب

ہوئے تھے۔ ترجمان ق لیگ کے مطابق تلہ گنگ میں این اے 65 خالی کردہ نشست پر معاہدہ کے تحت سردار ممتاز ٹمن نےالیکشن لڑنا تھا لیکن انہوں نے ملکی مفاد میں چودھری شجاعت حسین کو نامزد کر دیا۔اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ لاہور میں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کے دوران انہوں نے زور دیا کہ موجودہ ملکی حالات میں چودھری شجاعت حسین کا قومی اسمبلی میں جانا ضروری ہے کیونکہ وہ اپوزیشن کے ساتھ افہام و تفہیم سے ملکی و حکومتی مشکلات کم کرنے میں نہایت معاون ہوں گے۔اس موقع پر نومنتخب ایم پی اے حافظ عمار یاسر، سالک حسین، راسخ الٰہی، ملک محمد امیر خان ٹمن، حاجی ریاض اعوان، حاجی ملک قطب خان، شیخ سعید بھی موجود تھے۔سردار ممتاز ٹمن نے مزید کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے الیکشن سے قبل میرے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے اور انہوں نے مجھے ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے کہا لیکن میں وسیع تر ملکی و قومی مفاد میں چاہتا ہوں کہ چودھری شجاعت حسین یہاں سے کامیاب ہوں، ان کے پایہ کا لیڈر قومی اسمبلی میں ہونا وقت کا تقاضا ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ ملکی و قومی مفادات کو ترجیح دی ہے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سردار ممتاز ٹمن نے جنرل الیکشن میں ہمارا

بھرپور ساتھ دیا اور چودھری پرویزالٰہی کا الیکشن اپنا سمجھ کر لڑا، ہم الیکشن میں بھرپور تعاون اور آج اپنی نشست میرے حق میں چھوڑنے پر ہم سب سردار صاحب، ان کی فیملی، ساتھیوں، کارکنوں اور حامیوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں اور میں انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعد ان کی اور اہل علاقہ کی توقعات پر پورا اتروں گا۔چودھری پرویزالٰہی نے سردار ممتاز ٹمن کے خیالات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک و قوم کیلئے اپنے خاندان کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھا، ہم آپ کے اس جذبہ کی قدر کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ میرے الیکشن کی طرح چودھری شجاعت حسین کے الیکشن کو بھی اپنا سمجھ کر لڑیں گے اور انشاء اللہ چودھری شجاعت حسین بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔(ف،م)

یہ خبر پڑھںم : اسے کہتے ہں سایست، اییھ ہوتی ہے سا ست۔۔۔۔۔۔ چوہدری برادران نے کارروائی ڈال دی، مسلم لگر (ن) کے کتنے رہنماء مسلم لگش (ق) مں۔ شمولتم اختارر کرنے والے ہںئ؟ سنئر صحافی نے شریف خاندان پر بجلابں گرا دیں

یہ خبر پڑھں : کپتان وعدہ وفا کریں گے۔۔۔عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے ملک کو کائ فائدہ ہوگا؟ سنئر ترین صحافی نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے انکشاف کر دیا

Source

You might also like