نو منتخب وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا نام تحریک انصاف کے کس ٹائیگر نے پیش کیا؟ ناقابل یقین انکشاف ہوگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نامزد وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان کا نام مراد سعید کی جانب سے پیش کیے جانے کا انکشاف،سوات سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر برائے سیاحت محمود خان کو تحریک انصاف کے سربراہ نے خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی کیلئے نامزد کردیا، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے

سابق صوبائی وزیر برائے سیاحت محمود خان کو خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی کیلئے نامزد کردیا ہے۔محمود خان پی کے 9 سوات سے انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔ محمود خان کا نام سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔ اس سے قبل اطلاعات یہ تھیں کہ عمران خان سابق وزیر تعلیم عاطف خان کو صوبے کا وزیراعلی بنانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عاطف خان کی جگہ محمود خان کو خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی کیلئے نامزد کردیا ہے۔محمود خان خیبرپختوںخواہ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں ہی ممکنہ طور پر وزارت اعلی کے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں کلین سوئپ کرتے ہوئے 2 تہائی اکثریت حاصل کر لی تھی۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی سیاسی جماعت نے خیبرپختونخواہ میں ناصرف مسلسل دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کی، جبکہ کلین سوئپ بھی کیا۔اس سے قبل خیبرپختونخواہ میں یہ کارنامہ کوئی دوسری سیاسی جماعت انجام نہیں دے پائی۔ تاہم خیبرپختونخواہ میں اس تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے باوجودتحریک انصاف وزیراعلی کی نامزدگی کے معاملے میں شدید مشکلات کا شکار رہی۔ 25

جولائی کے نتائج کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنما خیبرپختونخواہ کی وزرات اعلی کے امیدوار بن کر سامنے آئے۔ان امیدواروں میں پرویز خٹک،، اسد قیصر، شاہ فرمان، عاطف خان اور دیگر شامل تھے۔ تاہم اب عمران خان نے سابق وزیر سیاحت اور کھیل محمود خان کو صوبے کے نئے وزیراعلی کیلئے نامزد کردیا ہے۔ اس حوالے سے معروف صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود خان کا نام پرویز خٹک کی بجائے مراد سعید کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔ محمود خان اور مراد سعید دونوں کا تعلق سوات سے ہے۔(ف،م)

یہ خبر پڑھیں : اسلام آباد : اپنے دوست کے ساتھ پارک میں جانیوالی ایک نوجوان اور خوبصورت لڑکی 4 سرکاری ملازمین کے ہتھے چڑھ گئی ، وہ ایسا کیا کر بیٹھی تھی کہ بدنامی کے خوف سے نہ صرف اپنے پاس موجود پیسے انکے حوالے کردیے بلکہ عزت بھی گنوا بیٹھی ۔۔۔۔ بی بی سی پر پبلش ہونے والی رپورٹ نے پوری قوم کو شرما کر رکھ دیا

یہ خبر پڑھیں : اب بھی کہو کہ ’’ پی ٹی آئی میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی ایک دوسرے کے مخالف ہیں ‘‘، عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو ایسی ذمہ داری سونپ دی احتجاج کرتی ’ گرینڈ اپوزیشن ‘بھی دنگ رہ گئی

Source

You might also like