’’ میں وزیر اعلیٰ کا حلف اُٹھاتے ہی عاطف خان کو ۔۔۔۔۔۔‘‘ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ نے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر طرف دھوم مچ گئی، پرویز خٹک بھی حیران رہ گئے
’’ میں وزیر اعلیٰ کا حلف اُٹھاتے ہی عاطف خان کو ۔۔۔۔۔۔‘‘ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ نے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر طرف دھوم مچ گئی، پرویز خٹک بھی حیران رہ گئے ۔۔۔۔۔پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءمحمود خان نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
نامزد ہونے کے بعد پہلا بیان ہی ایسا جاری کر دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی میں اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عاطف خان اور باقی امیدواروں سے رابطہ کر کے انہیں اعتماد میں لینے کا اعلان کیا ہے۔صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ وہ اپنے رب کے شکر گزار ہیں اور اس کے بعد عمران خان اور پارٹی قائدین کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے اس پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، ہمارے 64 سے 65 ایم پی اے منتخب ہوئے تھے جن میں سے کسی ایک نے وزیراعلیٰ بننا تھا، اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں عاطف خان اور باقی امیدواروں سے بھی رابطہ کر کے انہیں اعتماد میں لوں گا۔ پارٹی کے رہنماءاور کارکن، خواہ وہ پرانے ہوں یا نئے، سب بھائی ہیں اور ان سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
یہ بھی پڑھیں : ’’جیپ ‘‘ کے انتخابی نشان والے 114 امیدواروں کی جیت کے امکانات کتنے ہیں ؟ تفصیلات آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گی
There are no differences in party. Obviously, one among us was to be CM. We all are one struggling for a noble cause. I will carry everyone along with me. pic.twitter.com/T78elixBqH
— Mehmood Khan (@Mehmood_KhanPTI) August 9, 2018