تحریک انصاف کے چائے والے ایم این کی حقیقت سامنے آ گئی ۔۔۔جان کر آپ اپنا سر پکڑ لیں گے

پشاور(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بننے والا ’چائے والا‘ ظفرعلی خان کروڑ پتی نکلا۔ظفر علی خان کی سوشل میڈیا پر چائے بناتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس سے یہ تاثر عام ہوا تھا کہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بننے والا

ظفر علی خان ایک چائے والا ہے۔جیونیوز کے مطابق باجوڑ سے منتخب ہونے والے گل ظفر علی خان دراصل ایک کروڑ پتی شخصیت ہیں جنہوں نے الیکشن کمیشن میں 3 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔گل ظفر کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق ان کے اثاثوں میں ایک کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد شامل ہے جب کہ ان کے پاس ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے 2 گھر اور زرعی زمین بھی ہے۔ظفر علی خان ایک نام کسٹم پیڈ گاڑی، 10 تولہ سونے کے مالک ہیں جب کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں 20 لاکھ روپے ہیں اور 10 مالک روپے مالیت کا گھریلو سامان ہے۔نومنتخب رکن قومی اسمبلی ظفر خان گارمنٹس کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ان کے کل اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار روپے ہیں جب کہ ان کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 14 لاکھ 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔نمائندہ جیونیوز کے مطابق گل ظفر علی خان کی چائے بنانے کی ویڈیو ان کے الیکشن جیتنے کے بعد کی ہے۔(ز،ط)

بھی پڑھیں: بس چند دنوں کی بات ہے پھر لندن فلیٹس کی چابی حکومت پاکستان کے پاس ہو گی اور انہیں بیچ کر حاصل ہونے والا پیسہ قومی خزانے میں جمع کروا دیا جائے گا ۔۔۔۔یہ دعویٰ ٹرک کی بتی کے سوا کچھ بھی نہیں کیونکہ ۔۔۔۔۔نامور کالم نگار نے حقیقت قوم کے سامنے رکھ دی

Source

You might also like