پانچ نشتوں پر فتح : عمران خان کس حلقے کی سیٹ برقرار رکھ کر باقی چھوڑ دیں گے ؟ ترجمان تحریک انصاف نے حتمی اعلان کر دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ جمہوریت میں سب سے اہم ادارہ پارلیمنٹ ہے ، حلف برداری کیتقریب میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی جائیگی، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ جمہوریت میں سب سے اہم ادارہ
پارلیمنٹ ہے ، حلف برداری کی تقریب میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی جائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ شہباز شریف ، بلاول بھٹو ، خورشید شاہ کو تقریب میں مدعو کیا جائے گا ، عمران خان میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم ایوان کو جوابدہ ہوں گے ، وزیراعظم ہاؤس ، گورنر ہاؤسز ، چیف سیکریٹری ہاؤسز کے اخراجات میں کمی کی جائیگی , انھوں نے کہا کہ پارلیمان کو مضبوط بنانے کیلئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے ، اپوزیشن کے جو بھی مطالبات ہیں ان پر غور و فکر کیا جائیگا۔فواد چودھری نے کہا کہ ایم این ایز کا اجلاس بھی بلا لیا ہے ، پنجاب اسمبلی ارکان کا اجلاس 14 اگست کو بلایا جائے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف کے نو منتخب امیدوار فواد چودھری کا جاری ایک بیان میں کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایوان صدر میں سادگی سے منعقد ہونے والی تقریب میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برادری میں بیرونی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فواد چودھری کہتے ہیں کہ تقریب حلف برداری مکمل طور پر ایک قومی تقریب ہوگی، تقریب سے کسی قسم کے تعیش یا تکلف کا
اظہار نہیں کیا جائے گا،فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے چند ذاتی دوستوں کو بیرون ملک سے تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا، ان کے علاوہ کسی بھی شخصیت کو بیرون ملک سے تقریب کی دعوت نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فواد چوہدری کو ان کے آبائی حلقے سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے گزشتہ روز ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے ان کے آبائی حلقے این اے 67 جہلم سے کاغذات مسترد کیے تھے جسے انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔نجی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی اپیل پر سماعت کی۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ہائیکورٹ میں دائر اپنی اپیل میں مؤقف اختیار کیا ٹریبونل کےمطابق بیرون ملک دوروں پر32 لاکھ اخراجات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، ٹریبونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔اپیل میں کہا گیا کہ ٹریبونل کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک ان کے اثاثوں کی دستاویزات کا جائزہ نہیں لیا، کاغذات نامزدگی میں ایف بی آر کی مصدقہ کاپی ساتھ لف کی گئی تھی، ٹریبونل نےلف دستاویزات کو نظر انداز کرتے ہوئے نااہل قرار دے دیا لہٰذا ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔(ف،م)