یہ ہے نیا پاکستان ۔۔۔۔۔۔ تحریک انصاف کے معروف رہنماء نے مویشی منڈی کےقریب پولیس اہلکاروں کو رشوت لیتے پکڑ لیا اور پھر۔۔۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
یہ ہے نیا پاکستان ۔۔۔۔۔۔ تحریک انصاف کے معروف رہنماء مویشی منڈی کےقریب پولیس اہلکاروں کو رشوت لیتے پکڑ لیا اور پھر۔۔۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔۔۔۔۔کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے پاکستان میں ایسا نہیں چلے گا۔ حلیم عادل شیخ نے کراچی میں مویشی منڈی کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کو
رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف تبدیلی کا نعرہ لئیے انتخابات میں اتری اور چھا گئی۔پاکستانی عوام نے تحریک انصاف پر بہت زیادہ اعتماد کا اظہار کیا اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018میں شاندار اور تاریخی کامیابی سمیٹ لی ہے۔اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 116 تک جا پہنچی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف اب آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کے لیے راستہ صاف ہے جبکہ پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی حکومت کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔عمران خان کے پہلے خطاب نے بھی عوام کے دل جیت لئیے ہیں اور انکی امیدیں بہت بڑھ چکی ہیں۔اس موقع پر عوام فوری طور پر ایسے اقدامات کی امید رکھے ہوئے ہیں جو انقلابی ہوں۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عوامی امنگوں کے مطابق تنخواہیں، مراعات نہ لینے جیسے اعلانات کررہے ہیں۔آج ایک ایسا ہی عوامی اور دبنگ انداز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنایا۔حلیم عادل شیخ نے کراچی میں مویشی منڈی کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ( ویڈیو دیکھیں اور خبر جاری ہے)
انہوں نے اہلکار کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کیا ہے تم غریب لوگوں کو روکتے ہو بعد میں ان سے رشوت مانگتے ہوئے۔انکا کہنا تھا کہ تم اپنے افسران کے سامنے رشوت لیتے ہوئے یہ سب کیا ہورہا ہے۔اس پر حلیم عادل شیخ نے انکے سینئیر سے کہا کہ ان کے خلاف اب کیا ہوگا جس پر افسر نے کہا کہ میں اسے معطل کر دوں گا۔حلیم عادل شیخ کا اس سب پر کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں ایسا نہیں چلے گا۔