شیخ رشید کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔۔۔۔عمران خان نے بڑا سرپرائز دے ڈالا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان نے شیخ رشید کو وزارت داخلہ دینے سے صاف انکار کردیا، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ من پسند وزارت نہ ملنے پر تحریک انصاف کے سربراہ سے ناراض ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اور عمران خان کے دوست شیخ رشید کو انتخابات جیتنے
کے بعد دھچکا پہنچا ہے۔ عمران خان نے شیخ رشید کو وزارت داخلہ دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔شیخ رشید انتخابات جیتنے کے بعد مسلسل میڈیا پر دعویٰ کرتے رہے کہ انہیں کسی مخصوصی وزارت کی لالچ نہیں ہے، تاہم ذرائع کے مطابق وہ اپنی من پسند وزارت کیلئے تحریک انصاف کے سربراہ اور اپنے دوست عمران خان پر مسلسل دباو ڈال رہے ہیں۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید انتخابات جیتنے کے بعد سے عمران خان سے مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں وفاقی وزارت داخلہ کا عہدہ دیا جائے۔تاہم اب ذرائع کے مطابق یہ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اور آئندہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دوست اور اتحادی شیخ رشید کا مطالبہ ماننے سے انکار کردیا ہے۔ عمران خان نے شیخ رشید کا وفاقی وزارت داخلہ کا عہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کا عہدہ ممکنہ طور پر سابق وزیراعلی خیبرپختوںخواہ پرویز خٹک کو دیا جائے گا۔اس تمام صورتحال نے شیخ رشید کو نالاں کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اب بھی میڈیا پر یہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں کسی وزارت کی لالچ نہیں، تاہم وہ اپنی من پسند وزارت نہ
ملنے کے باعث تحریک انصاف کے سربراہ اور اپنے دوست عمران خان سے ناراض ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر شیخ رشید کو وزارت ریلوے دی جا سکتی ہے۔دوسری جان ب ایک خبر کے مطابق خیبرپختونخوامیں حکومت سازی کیلئے مشاورت مکمل کر لی گئی اور نامزدوزیراعلیٰ محمودخان نے کابینہ کیلئے متوقع کھلاڑی چن لیے ہیں۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت 10 وزراپہلے مرحلے میں حلف اٹھائیں گے جبکہ عاطف خان اورشہرام ترکئی کوبھی رام کرلیاگیاہے۔کابینہ میں عاطف خان اورشہرام ترکئی کوسینئروزارت کاقلمدان دینے پراتفاق ہو گیا ہے،مشتاق غنی،تیمورسلیم جھگڑا،سلطان محمد،اشتیاق ارمڑکے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ ضیااللہ بنگش،امجدعلی،ملک قاسم،ہمایوں خان کوبھی شامل کئے جانے کاامکان ہے۔(ف،م)