اپوزیشن فرینڈلی ہو گی یا نہیں؟ صحافی کے سوال پر شہباز شریف نے ایسا جواب دے دیا کہ سب ہکا بکا رہ گئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عام انتخابات 2018ء کےانتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی نمایاں کامیابی کے بعد سیاسی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف اپوزیشن اتحاد تشکیل دیتے ہوئے انتخابات کو مسترد کیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے لہٰذا ہم ان انتخابات کو نہیں مانتے۔
تاہم آج قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے ممبر قومی امسبلی نے حلت اٹھایا، اسپیکر سردار ایاز صادق نے اراکین سے حلف لیا۔اس موقع پر شہباز شریف کو صحافیوں نے گھیر لیا ۔ایک صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا نئی اسمبلی چل پائے گی ؟۔ تو شہباز شریف نے جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا،صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کیا فرینڈلی اپوزیشن ہو گی؟ تو شہباز شریف نے کہا کہ آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا۔واضح رہے آج صبح اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا 15 واں اجلاس ہوا جس میں ارکاناسمبلی نے حلف لیا۔ ارکان اسمبلی کی حلف برداری کے بعد 15 اگست کو اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے انتخاب ہو گا جس کے بعد وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے انتخاب کے بعد اپوزیشن اتحاد ختم ہونے کا امکان ہے کیونکہ وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب کے بعد اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے پاس احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہو گا۔اپوزیشن اتحاد میں پہلے سے ہی کئی اختلافات پیدا ہو چکے ہیں،اپوزیشن اتحاد میں شامل بعض سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کی گئی
جس سے اس اپوزیشن اتحاد کو کافی نقصان پہنچا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اپوزیشن اتحاد کے اسی آپسی اختلافات کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج میں شرکت کرنے نہیں آئے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی ادارے کے پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے کیے گئے ایک عوامی سروے میں حیرت انگیز طور پر مقبول ترین جماعت کے لیے مسلم لیگ (ن) اور شہباز شریف مقبول ترین لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں جب کہ تحریک انصاف کی مقبولیت کو دھچکا پہنچا ہے تاہم نواز شریف کے خلائی مخلوق والا بیانیہ عوام میں غیر مقبول ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینیئن ریسرچ نے امریکی فرم گلوبل اسٹریٹیجک پارٹنر کے تعاون سے چاروں صوبوں اور فاٹا میں کیے گئے سروے کے دوران 3735 افراد سے طے شدہ سوالوں پر رائے لی گئی جس کی بنیاد پر تازہ سروے جاری کیا ہے جس میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات 2018 کے حوالے سے دلچسپ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔مملکت خداد پاکستان کے اہم ترین عہدے وزیراعظم کیلئے 56 فیصد رائے دہندگان شہبازشریف کو اچھا امیدوار سمجھتے ہیں اس کے برعکس 37 فیصد کے نزدیک وہ اس عہدے کے لیے مناسب امیدوار نہیں اسی طرح 46 فیصد رائے دہندگان عمران خان کو بہتر وزیر اعظم سمجھتے ہیں لیکن 44 فیصد کی رائے منفی ہے۔(ف،م)